Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصی کے نیچے سرنگوں کی کھدائی کے نئے صہیونی منصوبے پر انتباہ

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque411

اقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و آثار قدیمہ نے غاصب اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی کے تحت کھدائیاں جاری رکھنے کے منصوبوں سے خبردار کیا ہے۔ فاؤنڈیشن نے ’’معاریف‘‘ اخبار میں القدس کی اولڈ میونسپلٹی میں واقع حارہ الشرف، براق کے صحن اور مسجد اقصی کو ملانے کےلیے سرنگ کھودنے کے منصوبے کے انکشاف پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار کے مطابق یہ حارہ الشرف اور براق صحن کو ملانے کا یہ منصوبہ صہیونی منصوبہ سازوں کی حتمی منظوری کے مراحل میں ہے، صہیونی آثار قدیمہ کے منتظمین کی جانب سے جاری کھدائیوں کے عمل کے اختتام پذیر ہوتے ہی اس پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ اخبار نے ڈیڑھ سال قبل بھی مسجد اقصی اور اس کے اطراف کو یہودی رنگ میں رنگنے کے اس منصوبے کا انکشاف کیا تھا مگر اس سٹوری کو ایک مرتبہ پھر صفحہ اول پر جگہ دینے سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی تنظیم یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ اسرائیل نے مسجد اقصی کے نیچے سرنگ کھودنے منصوبے جاری رکھے ہوئے ہیں، اور مسجد اقصی تاحال نئے نئے صہیونی مذموم منصوبوں کی زد میں ہے۔ اقصی فاؤنڈیشن نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسجد اقصی کے خلاف اسرائیل کا حالیہ منصوبہ انتہائی خطرناک ہے۔ اس منصوبے کے تحت اسرائیل یہودی آبادیوں کو مضبوط کرنے اور مسجد اقصی کے قریبی براق صحن کو مکمل طور پر یہودی رنگ میں رنگنا چاہتا ہے۔ اس طرح یہودی براق صحن کو مسجد اقصی پر حملے کا مرکز بنانا چاہتا ہے، فاؤنڈیشن نے کہا کہ حالیہ اسرائیلی منصوبہ انہی صہیونی منصوبوں کا ایک حصہ ہے جن کے ذریعے اسرائیل مسجد اقصی کو تقسیم اور اس مقدس میں آنے والے نمازیوں کو ڈرانا چاہتا ہے۔ فاؤنڈیشن نے کہا کہ ’’معاریف‘‘ میں شائع ہونے والا یہ صہیونی منصوبہ اور اسرائیلی پولیس کے وزیر کی جانب سے مسجد اقصی کے تحت جاری کھدائیوں کے اعتراف کو ملا کر دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ کھدائیاں آنے والے دنوں میں مسجد اقصی پر بننے والے کسی سیناریو کے ساتھ نمٹنے کی مشق ہے۔ مسجد اقصی کے نیچے سرنگ کھودے جانے کا حالیہ اعتراف سے ایک ماہ اقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و آثار قدیمہ نے بن شیمن کی جھاڑیوں میں اس قسم کی کارروائی کا انکشاف کیا تھا۔ یہ علاقہ لد اور یہودی بستی مودیعین کے درمیان واقع ہے۔ تمام ذرائع ابلاغ میں اس منصوبے کی تصدیق میں ویڈیو اور تصاویر بھی پیش کر دی ہیں۔ اس کی وجہ سے صہیونی تنظیم مشکل میں پھنس گئی ہے۔ اقصی فاؤنڈیشن نے مزید کہا کہ ’’صہیونی ذرائع ابلاغ میں اس قسم کے انکشافات سے واضح ہوتا ہے کہ قابض اسرائیل مسجد اقصی کے خلاف رات کے وقت کوئی کارروائی کر سکتا ہے یہ رپورٹ فلسطینی مسلمانوں کے لیے ایک تنبیہ ہے لہذا زیادہ سے زیادہ فلسطینیوں کو مسجد اقصی جانا چاہیے بالخصوص ماہ مقدس میں مسجد جانا اور ضروری ہوجاتا ہے، بیان میں تمام فلسطینیوں، مقبوضہ بیت المقدس کے باسیوں اور مغربی کنارے کے شہریوں سے مسجد اقصی پر یہودی حملوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan