Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے براہ راست مذاکرات سے قبل کسی قسم کی پیشگی شرط مسترد کر دی

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister45

صہیونی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت عنقریب فلسطینی حکومت کی جانب سے براہ راست مذاکرات سے قبل عائد کی جانے والی شرائط کو مسترد کر دے گی۔ فرانس کی نیوز ایجنسی کی جانب سے اسرائیلی سرکاری عہدیدار کے نشر کردہ بیان کے مطابق ’’اسرائیل براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر کسی قسم کی پیشگی شرائط کے بغیر‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اوسلو معاہدے والے فلسطینی، جنہوں نے براہ راست مذاکرات کے انکار میں بہت سا قیمتی وقت ضائع کر دیا، اپنی تمام مشکلات کو مذاکرات کی میز پر بیان کر سکتے ہیں۔ اسرائیلی کے فوجی اور پبلک ریڈیو سمیت صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے سات وزراء پر مشتمل اسرائیل کی سیکیورٹی کمیٹی نے ’’گروپ چار‘‘ کی جانب سے پیشگی شرائط پر مشتمل براہ راست مذاکرات کے آغاز کے کسی بھی بیان کو مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسرائیلی پبلک ریڈیو کے مطابق اسرائیلی حکومت ’’گروپ چار‘‘ کی جانب سے براہ راست مذاکرات کی کسی دعوت کو قبول نہیں کرے گی، بلکہ اگر امریکا اس کو کوئی ایسی پیشکش کرتا ہے تو وہ اسے قبول کر لے گی کیونکہ اسرائیل امریکی پیشکش کو زیادہ متوازن تسلیم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی عہدیداروں کے یہ بیانات فلسطینی غیر آئینی حکومت کے صدر محمود عباس کے بیان کے جواب میں سامنے آئے ہیں، عباس نے اپنے بیان میں اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر اس صورت میں رضامندی ظاہر کی تھی اگر اس کی دعوت ’’گروپ چار‘‘ اپنی 19 مارچ کی قرارداد کے مطابق دے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan