Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جرمنی میں فریڈم فلوٹیلا چیمپئن شپ،ٹیموں کی قیام گاہیں فلسطینی مہاجر کیمپوں سے موسوم

palestine_foundation_pakistan_palestinian-flag4

حال ہی میں جرمنی میں یورپ میں مقیم فلسطینی کمیونٹی کے زیراہتمام ایک فٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا. جرمنی کے شہر”کاسل” میں کھیلے گئے اس میچ کا نام ترکی کے غزہ کے لیے امدادی جہاز فریڈم فلوٹیلا کے نام “فریڈم فلوٹیلا چیمپئن شپ” رکھا گیا. میچ میں جرمنی سمیت کئی دیگر یورپی ممالک میں مقیم فلسطینی اطباء، طلبا اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کی پانچ ٹیموں نے حصہ لیا. اس دوران بیرون ملک فلسطینی کمیونٹی کے درمیان ایک دوسرے سے یکجہتی کا بہترین مظاہرہ دیکھنے میں آیا، فٹ بال گراٶنڈ میں پانچوں ٹیموں کی قیام گاہوں کو فلسطینی مہاجرین کے کیمپوں سے موسوم کیا گیا تھا. ان میں ، وحدات، نیرب،، جنین، شاتیلا اور شاطی ٹیمیں شامل تھیں.خیال رہے کہ مذکورہ نام ان بڑے فلسطینی مہاجر کیمپوں کے ہیں جن میں قیام پذیر فلسطینیوں کو فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کے دوران ان کے گھروں سے نکال دیا گیا تھا. میچ دیکھنے کے لیے عرب ممالک کے شہریوں،فلسطینی کمیونٹی، یورپ میں مقیم دیگر مسلم ممالک کے شہریوں سمیت یورپین شہریوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan