Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“مامن اللہ قبرستان کی مسماری پر خاموش رہنے والے مسجد اقصیٰ کی شہادت پر بھی خاموش رہیں گے”

palestine_foundation_pakistan_sheikh-najeh-bukairat-the-head-of-the-department-of-manuscripts-in-the-aqsa-mosque

مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس میں تاریخی نوادرات کے شعبے کے سربراہ شیخ ناجیح بکیرات نے فریڈم فلوٹیلا پر حملے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے تاریخی قبرستان کی مسماری پر اسرائیلی قیادت کے ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے. انکا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مامن اللہ قبرستان میں کئی صحابہ کرام ،شہدا اور علماء کی آخری آرام گاہیں کو مسمار کر کے بدترین جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے، جس پر وہ کسی رعایت کا حقدار نہیں. جمعرات کے روز بیت المقدس میں مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بکیرات نے کہا کہ غزہ کے محصورین کے لیےترکی کا امدادی قافلہ سفینہ حریت انقرہ کی فلسطینیوں کے لیے بہترین خدمت تھی تاہم اسرائیل نے اس کی راہ روک کر نہ صرف اس پر حملہ کیا بلکہ ترکی کے نو رضاکاروں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کیا. دنیا بھرمیں اسرائیل کے اس سنگین جرم کو جنگی جرم قرار دیا گیا. اسی طرح مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے قدیم اور تاریخی قبرستان کی مسماری بھی جنگی جرائم میں شامل ہے کیونکہ اسرائیل نے اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی رو سے میتوں کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا جس پر اسرائیلی قیادت کا ٹرائل کیا جائے. ایک سوال کے جواب میں شیخ بکیرات نے کہا کہ مامن اللہ قبرستان میں سیکڑوں برس قدیم مسلمان علماء، شہدا،صحابہ کرام اور دیگر ممتاز شخصیات کی آخری آرام گاہیں ہیں. کیا ان ہزاروں قبروں کی بے حرمتی کسی جرم کے زمرے میں نہیں آتی. شیخ بکیرات نے مامن اللہ قبرستان کی بے حرمتی پر خاموش رہنے والوں کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا. انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ مامن اللہ قبرستان کی بے حرمتی پر خاموش ہیں، کل کو مسجد اقصیٰ کی شہادت کے موقع پر بھی یہ لوگ خاموش رہیں گے. مامن اللہ قبرستان کی بے حرمتی پر فلسطینی قیادت بالخصوص محمود عباس کی جانب سے اختیار کردہ خاموشی پر انہوں نے کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ ان کی خاموشی اسرائیل کو جنگی جرائم کے تسلسل کا موقع فراہم کر رہی ہے. ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مامن اللہ قبرستان قیام اسرائیل کے بعد سے اب تک مسلسل نشانہ بن رہا ہے. سنہ 1948ء سے اب تک قبرستان پر 35 حملےکیے جا چکےہیں جبکہ اس کی بے حرمتی کے دیگر واقعات کا کوئی اندازہ نہیں. خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں مسلمانوں کے قدیم قبرستان مامن اللہ میں رات کے اوقات میں کارروائی کر کے تقریبا ساڑھے تین سو قبریں مسمار کر دی تھیں اور وہاں تعمیرات کا کام شروع کر دیا گیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan