Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

خلیل الحیّہ اور جمیل مزہر کے درمیان سیاسی و قومی معاملات پر تبادلۂ خیال

قاہرہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ خلیل الحيہ نے پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے وفد کے ساتھ جس کی قیادت فرنٹ کے نائب سیکرٹری جنرل رفیق جمیل مزهر کر رہے تھے سیاسی، قومی اور میدانی سطح پر کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہ نماں نے فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کی پٹی میں ہمارے اہل خانہ کے صبر و استقامت اور شہریوں کو درپیش چیلنجز بالخصوص قابض کی جارحیت کے جاری رہنے، بار بار ہونے والی زیادتیوں، ناکہ بندی اور قابض کے جرائم کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکل انسانی حالات اور جنگ بندی کے سمجھوتوں اور معاہدوں سے منہ موڑنے کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ثالثوں اور ضمانت دینے والوں کو تمام کوششیں کرنی چاہئیں اور ان زیادتیوں اور جرائم کو روکنے کے لیے ضروری دباؤ ڈالنا چاہیے نیز قابض کو تمام قسم کی جارحیت کو روکنے اور اپنے وعدوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا پابند بنانا چاہیے۔

ملاقات میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے خطرناک حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو قابض کے بڑھتے ہوئے جرائم، زمینوں کے غصب، یہودی آباد کاروں کے پھیلاؤ، انہدم، بے دخلی اور گھروں پر قبضے کے ساتھ ساتھ فلسطینی شہروں اور بستیوں کو الگ تھلگ کرنے اور مغربی کنارے کے بڑے حصوں پر تدریجی الحاق کی حقیقت مسلط کرنے کے سائے میں ہیں۔

دونوں فریقوں نے قابض صہیونی عقوبت خانے میں اسیران اور اسیر خواتین کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کی خطرناک نوعیت پر زور دیا اور ان جرائم اور زیادتیوں کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے عزم صمیم کے ساتھ حرکت میں آنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات کرنے والوں نے خبردار کیا کہ فلسطینی عوام کو قابض ریاست کے اندر انتخابی مسابقت کی حالت کا حصہ نہ بنایا جائے اور فلسطینی اپنے خون، حقوق اور زمین کی قیمت انتخابات کی وجہ سے ادا نہ کریں بالخصوص بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور انتہائی دائیں بازو کے غلبے کی حالت میں۔

اجلاس کے شرکاء نے اندرونی فلسطینی صورتحال کی پیش رفت بالخصوص فلسطینی انتخابات کے انعقاد کی دعوت اور فلسطینی عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے ضروری حالات پیدا کرنے کے طریقوں پر غور کیا۔

’حماس‘ نے اس فریم ورک میں پاپولر فرنٹ کی طرف سے پیش کردہ وژن کا خیرمقدم کیا اور دونوں فریقوں نے مختلف قوتوں اور فلسطینی اجزا کے ساتھ مشاورت جاری رکھنے اور مشترکہ کام کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan