Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

رمضان کے احترام میں فلسطینی آئینی حکومت 100 قیدی رہا کرے گی

palestine_foundation_pakistan_ismail-haniya-cabinet-meeting1

غزہ میں قائم وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں فلسطینی آئینی حکومت نے رمضان کی بابرکت ساعتوں کے اکرام میں اچھے کردار کے حامل 100 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلسطینی وزیر انصاف محمد فرج الغول نے وزیر داخلہ فتحی حماد کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ وزیراعظم ھنیہ نے اچھے اخلاق اور نیک سیرت کی سند شہادت حاصل کرنے والے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے‘‘
انہوں نے کہا کہ رہائی پانے والوں نے یہ عہد کیا ہے کہ کبھی دوبارہ جرائم کے رستے پر گامزن نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ غزہ کی جیلوں کو آنے والے اصلاح اور بحالی کے مراکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر غول نے مغربی کنارے میں قائم عباس کی حکومت سے بھی سیاسی بنیادوں پر اغوا کیے گئے قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیر داخلہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہائی کا پروانہ پانے والوں میں سے بیس قیدی وہ ہیں جنہیں اسرائیل کے ساتھ تعاون کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan