Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عرب پارلیمان کا’’رمضان ریلیف‘‘ قافلہ غزہ بھیجنے کا اعلان

palestine_foundation_pakistan_gaza-free

عرب پارلیمان نے جمعرات کے روز ’’رمضان ریلیف‘‘ کے نام سے ایک امدادی قافلہ غزہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے، یہ قافلہ چار سال سے اسرائیلی محاصرے میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے اہل غزہ کے لیے ادویات اور دیگر طبی سازو سامان لیکر جمعرات کے روز غزہ کی جانب سفر شروع کرے گا۔ یہ فیصلہ غزہ کے لیے انسانی امدادی قافلوں کی عرب پارلیمان کی کمیٹی نے اپنے ایک اجلاس میں کیا، عرب لیگ کی اس کمیٹی کا یہ اجلاس تین روز جاری رہا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس قافلے کے ہمراہ ادویات اور طبی سامان غزہ بھیجا جائے گا، اس قافلے میں بھیجے جانے والے سامان کی قیمت 150 ڈالرز سے متجاوز ہے۔ عرب پارلیمان کے ذرائع نے یہ بھی واضح کیا کہ اگلے تعلیمی سال کے آغاز کی مناسبت سے ایک دوسرا قافلہ اکتوبر کے شروع میں بھی غزہ بھیجا جائے گا جس میں تدریسی سامان، سکولوں اور اساتذہ کی ضرورت کا سامان غزہ روانہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد دسمبر یا جنوری میں ایک ’’سردیوں کا قافلہ‘‘ غزہ پہنچے گا جس میں سردیوں کے لیے گرم کپڑے ودیگر سامان سے اہل غزہ کی نصرت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ہر چار ماہ بعد غزہ کی جانب قافلے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ اہل غزہ کی ہر طرح کی ضروریات کے لیے اشیا کی بروقت غزہ ترسیل ممکن بنائی جا سکے۔ کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ قافلے صرف عرب پارلیمان تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ان میں تمام عرب ممالک اور تمام شہری اور قومی تنظیمیں بھی شمولیت اختیار کریں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan