تہران (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ترجمان ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جنگ میں ایک ہزار اسرائیلی اہلکار اور سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک کیے ہٰں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جنگ میں ایک ہزار اسرائیلی اہلکار ہلاک اور ہزاروں کو زخمی کیا ہے جب کہ مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد بھی سیکڑوں میں ہے۔
ترجمان ایرانی افواج کا کہنا تھا کہ ایران نے دنیا کو دکھا دیا کہ امریکی فوج اور صیہونی حکومت ہالی وڈ کے دکھاوے سے زیادہ نہیں۔
جنرل ابوالفضل شکارچی نے مزید کہا کہ ایران کے ردعمل پر امریکی اڈوں کو اپنے ملک میں رکھنے والے ممالک کو بھی احساس ہو گیا ہے کہ جو امریکا اپنا تحفظ نہیں کر سکتا، وہ ان کا تحفظ کیسے کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران سے جنگ میں ہلاک ہونے والے اپنے اہلکاروں کی اصل تعداد کو امریکا اور اسرائیل چھپا رہے ہیں اور ایسا ہی انہوں نے افغانستان اور ایران جنگ میں بھی کیا تھا۔ امریکی فوج ہالی وڈ اور پروپیگنڈا فوج ہے جو مسلم ممالک کے وسائل کو لوٹ کا مال سمجھتی ہے۔
بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای اور میناب اسکول کے طلبہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔