Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض اسرائیلی حملے میں غزہ کا ایک فلسطینی شہید، کئی زخمی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل 321 ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں توپ خانے کی گولہ باری جاری رکھی، فائرنگ اور مسلسل محاصرے کے ذریعے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں۔

ایک مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مغرب میں واقع مواصی کے علاقے میں ایک اسرائیلی ڈرون کے حملے کے نتیجے میں شہری اسماعیل البریم شہید ہو گئے۔

ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کے مواصی میں پناہ گزینوں کے خیموں پر فائرنگ کی اور کچھ گولیاں پناہ گزینوں سے بھرے ہوئے فش فرش چوراہے کے علاقے تک جا پہنچیں۔

قابض فوج کی توپ نے رفح کے مغرب میں بمباری کی جبکہ قابض افواج نے خان یونس کے جنوب میں روشنی والے بم فائر کیے۔

اسی طرح اسرائیلی گاڑیوں نے خان یونس کے شمال میں واقع حمد سٹی کے مشرق میں شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔

غزہ شہر میں اسرائیلی ٹینکوں نے شہر کے مشرقی علاقوں کی طرف شدید فائرنگ کی۔

گذشتہ روز غزہ کی پٹی پر ہونے والے مختلف اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں آٹھ شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

غزہ میں وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گیارہ اکتوبر کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 1288 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 4290 تک پہنچ چکی ہے اور ملبے سے لاشیں نکالنے کے 813 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک کی مجموعی شماریات کے مطابق شہداء کی تعداد بڑھ کر 73422 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 174401 تک پہنچ گئی ہے۔

قابض فوج صہیونی ریاست اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں بمباری، فائرنگ اور شہریوں کے گھروں کو بارود سے اڑانا شامل ہے، جو غزہ کی پٹی میں جاری جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan