مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے مقبوضہ مغربی کنارے ، بیت المقدس میں ہمارے مجاہد عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اقصیٰ، اپنی زمین اور اپنے ناموس کا دفاع کریں، قابض دشمن کے خلاف بیدار ہو جائیں، یہودی آباد کاروں کے غنڈوں کا مقابلہ کریں اور شہداء کے پاکیزہ خون کا بدلہ لیں۔
القسام کے ترجمان کا یہ بیان مسجد اقصیٰ کی آتش زنی کی برسی کے موقع پر اور قابض دشمن کے بڑھتے ہوئے جرائم کے سائے میں سامنے آیا ہے۔
ابو عبیدہ نے دُنیا بھر میں موجود فلسطینی عوام کو شہداء کے والد ،جنین کے بہادر سشاہسوار، شہید فتحی خازم «أبو رعد» کی شہادت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا۔ جو نازی قابض فوج کی گولیوں سے جام شہادت نوش کر گئے، تاکہ ان کی روح اس برسی کے شہداء (ابو شنب، العطار، ابو شماله، برهوم) اور ہمارے تمام شہداء کی ارواح سے گلے مل سکے۔
واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ کو نذر آتش کرنے کا واقعہ سنہ 1969ء میں مائیکل ڈینس روہن نامی ایک آسٹریلوی انتہا پسند کے ذریعے پیش آیا تھا، اس وقت آگ نے مسجد کے جنوبی حصے میں واقع جامع قبلی کے مشرقی حصے کے تمام مشمولات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، جس میں صلاح الدین کا تاریخی منبر بھی شامل تھا۔
