Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

مغربی کنارے میں آبادکاروں کے دہشت گردانہ حملے فلسطینیوں کا عزم نہیں توڑ سکتے: حماس

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما عبد الرحمن شدید نے اس بات پر زور دیا ہے کہ رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع گاؤں المغیر اور ابو فلاح کے درمیان فلسطینی شہریوں اور گاڑیوں پر یہودی آباد کاروں کا حملہ جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے، مغربی کنارے میں ہمارے عوام کے خلاف جاری سفاکانہ حملوں کے سلسلے میں ایک نئی خطرناک پیش رفت ہے۔

عبد الرحمن شدید نے کہا کہ قابض فوج کی سرپرستی میں سڑکوں پر شہریوں کو نشانہ بنانا اور ان کی گاڑیوں پر حملے کرنا ہمارے عوام کے عزم اور حوصلے کو ہرگز نہیں توڑ سکے گا اور نہ ہی ہمارے عوام کو جبری بے دخل کرنے اور ان کے ثبات کو متزلزل کرنے میں کامیاب ہو گا، جو مزاحمت کے راستے پر مضبوطی سے قائم ہیں۔

رہنما عبد الرحمن شدید نے قابض حکومت کی فاشسٹ پالیسیوں کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا جو یہودی آباد کاروں کو تحفظ اور پشت پناہی فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی کنارے کے دیہات اور قصبات میں بڑھتے ہوئے حملے قابض دشمن کو ہماری سرزمین پر سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے، کیونکہ ہمارے عوام اور ہماری مزاحمت اس سفاکانہ غنڈہ گردی پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔

عبد الرحمن شدید نے قابض دشمن اور یہودی آباد کاروں کے غنڈوں کے خلاف مزاحمت کی تمام شکلیں تیز کرنے، شہریوں کے عزم کو مضبوط کرنے، اور ان حملوں اور جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کو تیز کرنے کی اپیل کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan