Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی پابندیوں کے باوجود 70 ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعہ کے روز مسجد اقصی میں نمازیوں اور مسجد کے داخلی راستوں اور قدیم شہر پر سخت اسرائیلی پابندیوں کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینیوں نے نمازِ جمعہ ادا کی۔

بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے محکمے نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 70 ہزار نمازیوں نے مسجد اقصی میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

قابض فوج نے نمازیوں کے مسجد میں داخلے پر سخت پابندیاں عائد کیں اور درجنوں نوجوانوں کو وہاں پہنچنے سے روکا، جبکہ قابض فوج نے قدیم شہر کے باب حطہ سے نوجوان امیر الرشق کو گرفتار بھی کیا۔

قابض فوج نے شہر کی گلیوں، قدیم شہر کے اطراف اور مسجد اقصی کے گرد و نواح میں لوہے کی رکاوٹیں کھڑی کیں اور نمازیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی، ان کے شناختی کارڈ چیک کیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan