غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6 صحافی ساتھیوں کی اسرائیلی بمباری میں شہادت کی پہلی برسی منائی۔
الشفاء ہسپتال کے قریب منعقدہ ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران صحافیوں نے حقیقت کو دنیا تک پہنچانے اور فلسطینیوں کی تکالیف کو اجاگر کا عزم کیا۔
یہ صحافی اور ان کے ساتھ دانشوراور سماجی شخصیات فلسطینی جرنلسٹس بلاک کی دعوت پر شفاء ہسپتال کے پاس الجزیرہ کے خیمے کے سامنے جمع ہوئے۔
شرکاء نے ان 6 صحافیوں کی تصاویر اٹھا رکھا تھیں جو ایک سال قبل اسی مقام پر ایک اسرائیلی بمباری میں شہید ہو گئے تھے۔
شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صحافیوں کو نشانہ بنانا غزہ کی پٹی میں حقائق کو بیان کرنے اور فلسطینیوں کے دکھ درد کو دنیا کے سامنے لانے سے کبھی نہیں روک پائے گا۔
دس اگست سنہ 2025ء کو الجزیرہ چینل کے لیے کام کرنے والے 6 صحافی، جن میں رپورٹر انس الشریف اور محمد قریقع بھی شامل تھے، غزہ شہر میں شفاء اسپتال کے سامنے ان کے خیمے پر ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
