Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور شاہ عبداللہ دوم کا فلسطین بحران پر تبادلۂ خیال

عمان – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسحاق ڈار نے ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستان کے عوام کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات شاہ عبداللہ دوم تک پہنچائے۔

اس موقع پر اردن کے فرمانروا نے بھی پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے بیت المقدس میں مسلم اور مسیحی مقدس مقامات کی اردن کی مستقل سرپرستی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ہاشمی مملکت کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

اس ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورتحال، مشرقِ وسطیٰ کی تازہ پیشرفت اور دیگر علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan