Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس: ڈاکٹر عبداللہ الخباص کے انتقال سے امت نے ایک ممتاز داعی اور مفکر کو کھو دیا

عمان – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بدھ کے روز ڈاکٹر عبداللہ عوض الخباص کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جو طویل علالت کے بعد 73 سال کی عمر میں آج فجر کے وقت اردن کے دارالحکومت عمان میں اپنے خالِقِ حقیقی سے جا ملے۔ تحریک نے ان کی علمی، تربیتی اور دعوتی خدمات سے بھرپور زندگی کو شاندار الفاظ میں یاد کیا۔

حماس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مرحوم نے بچپن ہی سے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ تعلیم و تعلم کے میدانوں میں صرف کیا، یہاں تک کہ وہ فکر، ادب، زبان اور دعوت کے روشن مینار بن گئے۔اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی تصانیف، کتابیں اور لیکچرز ایک نمایاں علمی و فکری ورثہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

حماس نے اردن میں تعلیمی نصاب کی ترقی کے لیے الخباص کی گراں قدر خدمات کو سراہا، اور اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ انہوں نے تقریباً ایک دہائی تک وزارتِ تعلیم میں شعبہ نصاب کے قائم مقام ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں، اس کے علاوہ وہ عربی زبان کی کتابوں کی نگرانی کے لیے قومی ٹیم کے سیکرٹری بھی رہے، اور طلبہ کی نسلوں کی تربیت و تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔

تحریک نے اس امر پر زور دیا کہ مرحوم کا آبائی وطن فلسطین، یعنی قبیہ نامی گاؤں جو سنہ 1953ء کے ہولناک قتل عام کا گواہ رہا ہے، ہمیشہ ان کے فکر، تحریروں اور لیکچرز کا محور رہا، کیونکہ انہوں نے وطن کی محبت کو دلوں میں راسخ کرنے اور نئی نسلوں کو فلسطین کی تاریخ اور اس کے مسائل سے روشناس کرانے کی بھرپور کوشش کی۔

’حماس‘ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر الخباص کی رحلت سے امت اپنے ایک جلیل القدر علمبردار، ممتاز مفکر، ادیب اور داعی سے محروم ہو گئی ہے،جماعت نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا علمی اور فکری ورثہ ہمیشہ زندہ رہے گا، اور ان کی سیرت آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنی رہے گی۔

تحریک نے اسلامی تحریک، مرحوم کے احباب، ان کے شاگردوں اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، اور بارگاہِ الٰہی میں دعا کی کہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمتوں سے نوازے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق بخشے۔.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan