Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

فلسطین

سلفیت: فلسطینیوں کا آباد کاروں کے دھاوے کا مقابلہ، دو آباد کار زخمی

سلفیت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مغربی کنارے کےشمالی سلفیت کے قصبے کفل حارس میں درجنوں یہودی آباد کاروں کے دھاوے کے خلاف مقامی نوجوانوں کی مزاحمت کے دوران پتھراؤ سے دو یہودی آباد کار زخمی ہو گئے۔

منگل کی علی الصبح ’ایلیعزر برلینڈ‘ گروہ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 یہودی آباد کاروں نے سلفیت کے شمال مغرب میں واقع قصبے کفل حارس پر دھاوا بولا اور شہریوں کی املاک پر حملہ کر دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے قصبے میں داخل ہو کر شہریوں کی املاک کو نشانہ بنایا، جس کے دوران گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور گھروں پر حملے کی کوشش کی گئی۔

اسی تناظر میں آج منگل کی علی الصبح قابض اسرائیلی افواج نے سلفیت شہر پر بھی دھاوا بولا اور شہریوں کے متعدد گھروں پر چھاپے مار کر ان کی تلاشی لی اور سامان بکھیر دیا۔ اس دوران قابض فوج نے شہریوں سے موقع پر تفتیش بھی کی، تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan