Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

مقبوضہ بیت المقدس

مفتیٔ اعظم کے خلاف کارروائی پر القدس کمیٹی کا سخت ردعمل

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بیرونِ ملک فلسطینی عوامی کانفرنس کی قدس کمیٹی نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے خطیب اور فلسطین کے مفتیِ اعظم شیخ محمد حسین کو جمعہ کا خطبہ دینے کے بعد مسجد اقصیٰ کے اندر سے گرفتار کرنے کے عمل کی شدید مذمت کی ہے۔

کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ مذہبی شخصیات کو نشانہ بنانا ایک خطرناک کشیدگی اور مسجد اقصیٰ اور اسلامی مقدس مقامات کے تقدس کی صریح خلاف ورزی ہے۔

کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ شیخ محمد حسین کی رہائی کے بعد انہیں ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کا فیصلہ اس اقدام کی سنگینی کو کم نہیں کرتا، جس کا مقصد قدس شہر اور مسجد اقصیٰ میں فلسطینی موجودگی کو محدود کرنا ہے۔

کمیٹی نے القدس میں مذہبی شخصیات کو مسلسل نشانہ بنانے کے خلاف خبردار کیا اور عالمی برادری، انسانی حقوق کے اداروں اور اسلامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں، ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں اور مقدسی باشندوں کو گرفتاری، بے دخلی اور تعاقب سے بچانے کے لیے کام کریں۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ کے خطیب اور فلسطین کے مفتیِ اعظم شیخ محمد حسین کو جمعہ کا خطبہ دینے کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔ بعد ازاں انہیں رہا کرتے ہوئے ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan