Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

القسام کے فیلڈ کمانڈر احمد المغاری کا 50 روزہ زیرِ زمین قیام

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اپنی دستاویزی سیریز ’اقمار الطوفان‘ (طوفان کے چاند) کے تحت ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے۔ یہ قسط فیلڈ کمانڈر احمد سلیم المغاری کی زندگی پر مرکوز ہے، جو گذشتہ سال کے آخر میں غزہ شہر میں داخل ہونے والی قابض صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران شہید ہو گئے تھے۔

یہ دستاویزی سیریز القسام بریگیڈز ان کمانڈروں اور مجاہدین کی یادگار کے طور پر جاری کرتی ہے جو سنہ 2023ء کے آخر سے غزہ میں جاری نسل کشی کی جنگ میں شہید ہوئے۔

ایک جنگی سرنگ میں پچاس سے زائد راتیں

ویڈیو میں المغاری اور ان کے مجاہدین کا ایک گروہ ایک جنگی سرنگ کے اندر مسلسل پچاس راتوں سے زائد قیام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ مناظر غزہ شہر میں زمینی پیش قدمی کے دوران مجاہدین کے زیر زمین ناقابلِ یقین صبر اور استقامت کی عکاسی کرتے ہیں۔

بیان کے مطابق المغاری غزہ شہر کے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ میں القسام بریگیڈز کی ’بدر الکبریٰ‘ بٹالین میں ایک دستے کے کمانڈر تھے۔ وہ 27 دسمبر سنہ 2024ء کو قابض فوج کے ساتھ براہِ راست تصادم کے دوران شہید ہوئے۔

میدانِ جنگ کے مناظر

ویڈیو کا ایک حصہ المغاری کی جانب سے اپنے ساتھیوں کو غزہ کے مغربی محور میں داخل ہونے والی اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور ٹرانسپورٹرز کو نشانہ بنانے کے لیے دی جانے والی براہِ راست ہدایات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں المغاری کی اپنے مجاہدین کو پرجوش کرنے والی ایک آڈیو کلپ بھی شامل ہے، جس میں وہ کہتے ہیں ”ان نوجوانوں کے لیے جنہوں نے اپنے رب پر ایمان لایا اور اللہ اور وطن کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے اٹھ کھڑے ہوئے، آپ سب کے لیے بہادری اور قربانی کے تمام اعزازات“۔

ایک اور میدانی منظر میں وہ ایک مجاہد کو فوجی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لیے ہدایات دیتے ہوئے کہتے ہیں ”آگے بڑھو، گھبراؤ مت، اس کا انتظار کرو اور پھر نشانہ لگاؤ“۔

تربیت کے میدانوں سے محاذِ جنگ تک

ویڈیو میں صرف جنگی مناظر ہی نہیں بلکہ ان کی عسکری تربیت کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں، جس میں وہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ موجود ہیں، جن میں سے کئی بعد ازاں جنگ کے دوران شہید ہو گئے۔ یہ مناظر اس بات کا ثبوت ہیں کہ کس طرح تیاری کے مراحل نے انہیں براہِ راست محاذِ جنگ کے لیے تیار کیا۔

’اقمار الطوفان‘ سیریز

’اقمار الطوفان‘ سیریز القسام بریگیڈز کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایک دستاویزی سیریز ہے، جس کا مقصد ’طوفانِ اقصیٰ‘ کی جنگ اور سنہ 2023ء کے آخر سے غزہ میں جاری عسکری معرکوں میں شہید ہونے والے فیلڈ کمانڈروں اور مجاہدین کی داستانوں کو محفوظ کرنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan