Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مقبوضہ بیت المقدس: سال 2026ء کے پہلے چھ ماہ میں 11 شہادتیں، 866 گرفتاریاں

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) القدس گورنری کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، سنہ 2026ء کی پہلی ششماہی کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیل کے مظالم اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کے واقعات میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں 11 فلسطینی شہید، 191 زخمی اور 866 شہری گرفتار ہوئے۔

شہداء

القدس گورنری نے اطلاع دی ہے کہ 11 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں سے تین یہودی آباد کاروں کی گولیوں سے اور آٹھ قابض فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔ شہداء میں دو ایسے مزدور بھی شامل ہیں جنہیں قابض فوج نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ الرام قصبے میں نسلی دیوارِ امتیاز کے قریب اپنے کام کی جگہ پر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

زخمی

رپورٹ میں 191 افراد کے زخمی ہونے کا اندراج ہوا، جن میں 37 فلسطینی مزدور شامل ہیں۔ زخمیوں میں بچے، خواتین، مزدور اور ایک مسیحی پادری بھی شامل ہیں۔ یہ زخم براہِ راست گولیوں، ربڑ کی گولیوں، تشدد، آنسو گیس، گاڑیوں تلے روندے جانے اور پتھراؤ کے نتیجے میں آئے۔

مسجد اقصیٰ

مسجد اقصیٰ میں غیر معمولی کشیدگی دیکھی گئی۔ 25 ہزار 604 یہودی آباد کاروں نے دھاوا بولا، جبکہ نام نہاد ’سیاحت‘ کی آڑ میں 5 لاکھ 24 ہزار 912 افراد اندر داخل ہوئے۔ مارچ کے مہینے میں مسجد کے مکمل بندش جیسے سخت اقدامات کیے گئے، جبکہ تلمودی رسومات کی ادائیگی، قربانیوں کی کوششیں، دھاووں کے دورانیے میں توسیع اور صحن میں قابض ریاست کے جھنڈے لہرانے کے واقعات میں اضافہ ہوا۔

یہودی آباد کاروں کے حملے

یہودی آباد کاروں نے گورنری بھر میں 269 حملے کیے، جن میں 52 جسمانی حملے شامل تھے۔ ان حملوں میں تین مقدسیوں کی شہادت ہوئی، نیز فائرنگ، املاک کو آگ لگانا، گھروں پر قبضہ اور اسلامی و مسیحی مقدس مقامات پر حملے شامل ہیں۔

گرفتاریاں

رپورٹ کے مطابق 866 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں 35 بچے اور 21 خواتین شامل ہیں۔ مقدسی اسیران کے خلاف 140 عدالتی فیصلے کیے گئے، جن میں 105 انتظامی حراست کے احکامات، 18 قید بامشقت، 31 گھر پر نظر بندی، 762 جلاوطنی کے فیصلے اور 10 سفری پابندیاں شامل ہیں۔

مسماری

قابض حکام نے 288 مسماری اور کھدائی کے آپریشن کیے، جن میں 66 خود ساختہ مسماری، 198 مسماری اور 24 کھدائی کے واقعات شامل ہیں۔ یہ گزشتہ چھ سالوں کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔ نیز 352 نوٹس اور فیصلے جاری کیے گئے جن میں مسماری، انخلا، ضبطی اور تعمیرات رکوانے کے احکامات شامل تھے۔

ادارے

رپورٹ میں مذہبی، تعلیمی، ثقافتی اور میڈیا اداروں کو ہدف بنانے میں تیزی دیکھی گئی۔ مسجد اقصیٰ کی بندش، انروا کی تنصیبات کو نشانہ بنانا، اسکولوں اور ثقافتی اداروں پر دھاوے، صحافیوں پر تشدد، اور اسلامی و مسیحی مقدس مقامات کو ہدف بنانا شامل ہے۔

یہودی آباد کاری

القدس گورنری نے سال کی پہلی ششماہی کے دوران 89 آباد کاری کے منصوبوں کی دستاویزات جمع کیں، جن میں 3790 آباد کاری یونٹس کی تعمیر کے 30 منصوبے، 2435 یونٹس پر مشتمل 21 منصوبوں کی منظوری، اور 4245 یونٹس پر مشتمل سات نئے منصوبے شامل ہیں، جو شہر میں آباد کاری کے مسلسل پھیلاؤ کا حصہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan