Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے منصوبے کے خلاف فوری عرب ایکشن کی اپیل

دوحہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزحمت “حماس” کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے باشندوں کو بے گھر کرنے کے نئے منصوبوں کے بارے میں اسرائیلی بیانات ان کوششوں کی سنگینی کو واضح کرتے ہیں۔ یہ بیانات زمینی سطح پر ان عملی اقدامات کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں جن کا مقصد پٹی میں زندگی کے تمام لوازمات کو تباہ کرنا ہے، تاکہ باشندوں کو زبردستی ہجرت پر مجبور کیا جا سکے۔

ایک پریس بیان میں قاسم نے عرب لیگ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس خطرناک منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہنگامی اور فوری عرب سربراہی اجلاس بلائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف فلسطینی عوام کو نشانہ بنا رہا ہے بلکہ یہ عرب قومی سلامتی کے نظام کے لیے براہِ راست خطرہ ہے اور تمام عرب ممالک کی مرضی کے لیے کھلا چیلنج ہے، جن میں سرِفہرست جمہوریہ مصر ہے، جس کی قومی سلامتی کو یہ منصوبہ براہِ راست متاثر کرتا ہے۔

قاسم نے وضاحت کی کہ آج وقت کا تقاضا ہے کہ ایک متحدہ عرب موقف اختیار کیا جائے جو مذمتی بیانات سے آگے بڑھ کر عملی سیاسی اور سفارتی اقدامات میں ترجمہ ہو، تاکہ بے گھر کرنے کے منصوبے کو ناکام بنایا جا سکے، نسل کشی کی جنگ کو روکا جا سکے، اور قابض اسرائیل کو اپنی جارحیت ختم کرنے اور پٹی پر عائد محاصرہ اٹھانے پر مجبور کیا جا سکے۔

اسی تناظر میں، فلسطین میں مزاحمتی کمیٹیوں نے بدھ کے روز کہا کہ نام نہاد ”امن کونسل“ کا یہ بیان کہ ”نئی غزہ“ میں اونروا (انروا) کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، کونسل اور اس کے نمائندوں کے اس سازشی کردار کو دوبارہ بے نقاب کرتا ہے جو قابض اسرائیلی ریاست کی طرف جھکے ہوئے ہیں۔

کمیٹیوں نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ یہ ثابت کرتا ہے کہ غزہ کے لیے جو کچھ تیار کیا جا رہا ہے، وہ ایک مکمل تباہی کا منصوبہ ہے جو انسان اور فلسطینی کاز کو بحیثیت ایک سیاسی مسئلے کے نشانہ بنا رہا ہے، اور تنازع کو محض انسانی امداد کے فائل تک محدود کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan