Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

فلسطین

فلسطینی عوام سڑکوں پر، مقبوضہ علاقوں میں تشدد اور جرائم کے خلاف مظاہرے

مقبوضہ فلسطین – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اندرون مقبوضہ فلسطین کے علاقے یافا کے رہائشیوں نے اتوار کی شام شہر میں حالیہ چند دنوں کے دوران بڑھتے ہوئے قتل اور تشدد کے واقعات کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔

یہ احتجاج یافا کی منتخب اسلامی باڈی کی دعوت پر ’حدیقہ الغزازوہ‘ میں منعقد کیا گیا۔ یہ مظاہرہ منظم جرائم کے ساتھ قابض اسرائیلی حکام کی ملی بھگت اور تشدد کی لہر کو روکنے میں ان کی مسلسل غفلت اور ناکامی کے خلاف کیا گیا۔

ویب سائٹ ’عرب 48‘ کے مطابق مظاہرین نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی اور قابض پولیس پر عرب معاشرے کو نظر انداز کرنے اور منظم جرائم کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگایا۔ انہوں نے بدامنی اور تشدد کی اس صورتحال کو ختم کرنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا۔

یافا میں گزشتہ تین دنوں کے دوران فائرنگ اور گاڑیوں کو دھماکے سے اڑانے کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پہلا واقعہ گزشتہ جمعرات کو پیش آیا، جبکہ اتوار کے روز بارودی مواد (دیسی ساختہ بموں) کے ذریعے دو جرائم ریکارڈ کیے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan