Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس کا شہید مجدی ابو عرہ کو خراجِ عقیدت، سوگ اور تعزیت کا اعلان

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما محمود مرداوی نے شہید القسام مجاہد مجدی نور الدین ابو عرہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ شہید کا تعلق طوباس کے شمال میں واقع قصبے عقابہ سے تھا۔ قابض صہیونی افواج نے اعلان کیا ہے کہ وہ تین دسمبر سنہ 2024ء کو قصبے کے مضافات میں ایک میدانی علاقے میں اپنے دو ساتھی القسام مجاہدین محمد سمیح کامل غنام اور کرم حاتم محمد ابو عرہ کے ہمراہ شہید ہو گئے تھے۔

محمود مرداوی نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے عوام کے ہیروز کے خلاف یہ ٹارگٹ کلنگ ان کے حوصلے پست نہیں کر سکے گی، اور ان کا پاکیزہ خون بیت المقدس اور آزادی کی راہ میں ایک مشعل راہ بن کر روشن رہے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہید مجدی ابو عرہ کی میت کو اغوا کرنا، اسے چھپانا اور ان کے انجام کے بارے میں بتانے سے انکار کرنا قابض دشمن کا ایک دوہرا جرم ہے جو اس کی سفاکیت اور تکبر کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وطن کے طول و عرض میں شہید ہونے والے ہمارے عوام کے ہیرو اور مجاہدین، مجرم نازی دشمن کے خلاف اپنے عوام، زمین اور مقدسات کے دفاع کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مزاحمت کے تمام طریقے ہی فلسطینی عوام کے خلاف قابض دشمن کی جاری جارحیت کا واحد جواب ہیں اور یہ کہ قابض دشمن اور اس کے یہودی آباد کاروں کے بار بار کیے جانے والے جرائم کا جواب دیے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا اور یہ کہ مزاحمت ہماری مقبوضہ زمین کے ہر انچ پر قابض دشمن اور اس کے یہودی آباد کاروں کو تکلیف پہنچانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے ہمارے نوجوانوں کو پورے مغربی کنارے اور القدس میں ہائی الرٹ رہنے اور مزاحمتی کارروائیوں کو ہر ممکن طریقے سے تیز کرنے کی اپیل کی، تاکہ نازی قابض دشمن کو شکست دی جا سکے، ہماری زمین اور مقدسات کو آزاد کرایا جا سکے اور القدس کو دارالحکومت بنا کر اپنی فلسطینی ریاست قائم کی جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan