Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی فوج نے دو سال بعد فلسطینی کی شہادت اور لاش قبضے میں رکھنے کا اعتراف کر لیا

طوباس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے تقریباً دو سال قبل طوباس کے شمال میں واقع قصبے عقابہ سے تعلق رکھنے والے القسام بریگیڈز کے مطلوب مجاہد مجدی نور الدین ابو عرہ کو قتل (شہید) کر دیا تھا اور ان کا جسدِ خاکی اب بھی ان کی قید میں ہے۔

شہید کے اہل خانہ کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض دشمن نے شہید مجدی نور ابو عرہ کے خاندان کو مطلع کیا ہے کہ وہ دو سال قبل عقابہ قصبے میں ہونے والی ایک اسرائیلی بمباری میں شہید ہو گئے تھے، جس میں القسام بریگیڈز کے دو دیگر مجاہدین محمد سمیح کامل غنام اور کرم حاتم محمد ابو عرہ بھی شہید ہوئے تھے۔ قابض دشمن نے شہید مجدی کی شہادت کے بارے میں دو سال تک معلومات چھپائے رکھیں۔

قابض دشمن کے ایک ڈرون نے تین دسمبر سنہ 2024ء کی دوپہر کو عقابہ قصبے کے قریب ایک میدانی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر بمباری کی تھی، جس کے نتیجے میں تین القسام مجاہدین شہید ہو گئے تھے، جبکہ ان کا چوتھا ساتھی القسام قیدی ایمن ناجح غنام زخمی ہو گیا تھا، جسے بعد ازاں قابض افواج نے نابلس کے ایک ہسپتال میں دھاوا بول کر گرفتار کر لیا تھا۔

کرم اور مجدی ابو عرہ اور محمد سمیح غنام اس وقت شہید ہوئے جب وہ قابض دشمن اور مقامی اتھارٹی کی جانب سے مہینوں پر محیط دو طرفہ تعاقب اور گرفتاری کے لیے شدید دباؤ کے باوجود اپنے جہادی مشن پر کاربند تھے۔ انہوں نے خود کو حوالے کرنے کے بجائے القسام بریگیڈز میں اپنے مجاہد بھائیوں کے شانہ بشانہ کام جاری رکھنے کا عزم کیا تھا۔

اس واقعے کے بعد قابض افواج نے طوباس کے ترک سرکاری ہسپتال میں میتوں کو اغوا کرنے اور زخمی کو گرفتار کرنے کی کوشش میں دھاوا بولا تھا، تاہم میتوں اور زخمی کو فوری طور پر دیگر علاقوں میں منتقل کیے جانے کے بعد ان کی یہ کوشش ناکام ہو گئی تھی۔

تقریباً ڈیڑھ سال بعد قابض دشمن نے شہید مجدی ابو عرہ کی لاش قبضے میں کرنے کا اعلان کیا ہے، حالانکہ وہ اس وقت اسی علاقے کا محاصرہ کر کے لاش لے چکے تھے۔

شہید مجدی ابو عرہ کی میت کو اغوا کیے جانے کے بعد عقابہ قصبے سے تعلق رکھنے والے ان شہداء کی تعداد 5 ہو گئی ہے جن کی لاشیں قابض دشمن کی تحویل میں ہیں۔ شہید ابو عرہ کے علاوہ ان میں اسیر تحریک کے رہنما مصطفیٰ ابو عرہ، خالد الشاویچ، اور مطلوب مجاہدین ادھم زاید المصری اور عبدالرؤف راجح المصری شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan