Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

جنوبی شام میں اسرائیلی فوجی کارروائی، متعدد بے گناہ افراد قتل

جنوبی شام – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی افواج نے جنوبی شام میں درعا کے دیہی علاقوں میں دراندازی کے دوران متعدد افراد کو شہید کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شامی خبر رساں چینل ’الاخباریہ السوریہ‘ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی چھ گاڑیوں پر مشتمل ایک دستے نے اتوار کے روز وادی الرقاد کی جانب پیش قدمی کی اور درعا کے مغربی دیہی علاقے حوض الیرموک میں واقع گاؤں جملہ تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے کہ یہ قابض قوت تل ابو الغیثار کے دروازے سے نکلی اور بعد ازاں وادی کے کمپنی کے نام سے مشہور جملہ کمپنی کے اندر مورچہ بند ہو گئی۔

چینل نے وضاحت کی کہ یہ دراندازی قابض فوج کے ایک اور دستے کی تل المغر کی پہاڑی پر پیش قدمی کے ساتھ ہم آہنگ تھی، جہاں انہوں نے پہاڑی کی چوٹی پر پوزیشن سنبھال لی، لیزر لائٹس چلائیں اور علاقے میں اپنے سنائپرز (نشانہ باز) تعینات کر دیے۔

چینل نے مزید بتایا کہ تل المغر میں موجود قابض اسرائیلی افواج نے علاقے کی زرعی زمینوں پر بھاری مشین گنوں سے اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ہماری افواج نے کل جنوبی شام کے سکیورٹی زون میں متعدد مسلح افراد کو قتل کیا ہے، اور ہم قابض اسرائیل کے شہریوں اور اس کی فوج کے لیے ہر خطرے کو ختم کرنے کے لیے جنوبی شام کے اس سکیورٹی زون میں کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

یہ دراندازی قابض فوج کی جانب سے گاؤں جملہ میں دو روز قبل کی گئی ایک ایسی ہی دراندازی کے بعد ہوئی ہے، جس میں رہائشی محلوں کے درمیان ان کی تعیناتی اور ارد گرد عسکری نقل و حرکت شامل تھی۔

قابض اسرائیلی افواج جنوبی شام میں اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جو سنہ 1974ء کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی ہے۔ یہ دراندازی، چھاپہ مار کارروائیوں، من مانی گرفتاریوں، املاک کی تباہی اور زرعی زمینوں کو بلڈوز کرنے جیسے مجرمانہ اقدامات کے ذریعے شہریوں پر مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan