Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

رام اللہ

دامون جیل میں فلسطینی اسیر خواتین کو سنگین مشکلات کا سامنا

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) کمیشن برائے امور اسیران و محررین نےقابض اسرائیل کے بدنام زمانہ دیمون قید خانے میں پابند سلاسل فلسطینی خواتین کی زندگی کو انتہائی تباہ کن قرار دیا ہے، جہاں وہ شدید بھیڑ، دانستہ طبی غفلت اور بنیادی انسانی حقوق سے محرومی کا سامنا کر رہی ہیں۔

کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ان کی وکیل نے جیل کے دورے کے دوران خواتین اسیران کے رہائشی اور طبی حالات کا جائزہ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت دامون جیل میں 87 فلسطینی خواتین اسیران قید ہیں، جن میں غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والی تین خواتین اسیران بھی شامل ہیں، جبکہ انتظامی طور پر حراست میں لی گئی خواتین کل تعداد کا تقریباً ایک تہائی حصہ ہیں۔

کمیشن کے مطابق متعدد خواتین اسیران انتہائی ناساز طبی صورتحال سے دوچار ہیں جنہیں فوری علاج اور ماہرانہ طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہے، مگر جیل انتظامیہ دانستہ طبی غفلت کی پالیسی کے تحت انہیں مناسب علاج کی فراہمی سے مسلسل محروم رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حاملہ خواتین اسیران کو انتہائی سنگین انسانی اور طبی حالات کا سامنا ہے، کیونکہ انہیں نہ تو ضروری طبی دیکھ بھال میسر ہے اور نہ ہی ایسی بنیادی ضروریات فراہم کی جا رہی ہیں جو ان کی اور ان کے بچوں کی سلامتی کی ضامن ہوں۔

جیل کے اندرونی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کمیشن نے اشارہ کیا کہ بیرکوں میں شدید تنگی اور بھیڑ ہے، جہاں بڑے کمروں میں دس سے زائد اور چھوٹے کمروں میں کم از کم پانچ خواتین کو ٹھہرایا گیا ہے، حالانکہ جگہ انتہائی کم اور اس تعداد کے لیے ناگزیر ہے، مزید برآں شدید گرمی اور ہوا کے مناسب گزر کا نہ ہونا عذاب کو بڑھا رہا ہے۔

کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ جیل انتظامیہ خواتین اسیران کو روزانہ صرف ایک گھنٹہ صحن (الفورہ) میں نکلنے اور نہانے کے لیے دیتی ہے، جبکہ ناقص کھانے کی فراہمی، کپڑوں کی شدید قلت اور خواتین کی مخصوص بنیادی ذاتی اشیاء کی عدم دستیابی ان کی تکالیف میں مسلسل اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

کمیشن برائے امور اسیران و محررین نے بین الاقوامی اور مقامی انسانی حقوق اور خواتین کی تنظیموں سے ایک بار پھر پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر حرکت میں آئیں اور قابض حکام پر دباؤ ڈالیں تاکہ خواتین اسیران کے خلاف جاری ان سنگین خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے اور جیلوں میں ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے تنہائی، تشدد اور طبی غفلت کے سلوک کا خاتمہ ممکن ہو۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan