Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی حملوں میں اضافہ، لبنان میں شہادتوں کی تعداد 4175 ہو گئی

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو مارچ سنہ 2024ء سے لبنان پر جاری قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے مظلوموں کی کل تعداد 4175 تک جا پہنچی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 12164 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 49 شہداء کا اندراج کیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے سے شہداء اور زخمیوں کو نکالنے کا کام اب بھی جاری ہے۔

دوسری جانب، لبنانی شہری دفاع نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے نبطیہ اور مرجعیون میں ملبے کے نیچے سے 13 شہداء کے جسد خاکی نکالے گئے ہیں، جو ان علاقوں میں قابض اسرائیل کے حملوں سے ہونے والی وسیع پیمانے کی سفاکیت اور تباہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حزب اللہ اور قابض اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ نافذ العمل ہو چکا ہے، جس کی بنیاد ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت پر ہے، اور یہ ایک ایسا قدم ہے جس سے عسکری کشیدگی کے خاتمے اور گذشتہ مہینوں کے تصادم کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سنگین انسانی بحران کے حل کی راہیں ہموار ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan