Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں کارروائیاں، متعدد فلسطینی گرفتار

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ رات اور آج ہفتے کو علی الصبح مغربی کنارے کے متعدد علاقوں میں دھاوا بولا، گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

قابض فوج نے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں دیر ابو مشعل پر دھاوا بولا اور گرفتاریوں کی مہم شروع کی جس کے نتیجے میں فواد خالد ابو سمرہ، سمحان حسین مصطفی، عبد اللہ سعید الطہیہ اور حسن کمال غریب کو گرفتار کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ گاؤں گذشتہ روز بروز جمعہ یہودی آباد کاری اور زمینوں پر قبضے کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کا مرکز رہا تھا۔

اسی طرح قابض فوج نے المغیر گاؤں کا داخلی راستہ بند کر دیا اور رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبے دیر دبوان میں گھروں پر چھاپے مارے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ قبضے میں لے لی۔

نابلس میں قابض افواج نے شارع فطائر پر کارروائی کے دوران ضیاء فطائر نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا، جبکہ صوبے کے جنوب میں واقع قصبے بیتا میں جبل بئر قوزا کے علاقے پر دھاوا بول کر احمد الاقطش اور محمد عبد الکریم اسعد نامی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ادھر قابض فوج نے رام اللہ کے شمال میں واقع عطارہ چیک پوائنٹ سے گزرنے والے قلقیلیا شہر کے 8 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، جن کی شناخت یزن سائد جعیدی، عبد الرحمن سائد جعیدی، علی محمد شریم، محمود امین حنتش، عبداللہ علی ماضی، مہتدی ہندی، صالح حسن نزال اور ایہاب قطمیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

قابض فوج کی جانب سے گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیاں جنین کے مغرب میں واقع قصبے الیامون، سلفیت شہر اور اریحا میں واقع عقبہ جبر کیمپ تک بھی پھیل گئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan