بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) وزارت صحت لبنان نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ دو مارچ سنہ 2026ء سے شروع ہونے والی قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 3980 شہری شہید اور 12001 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت کے ایمرجنسی ہیلتھ آپریشنز سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی اور مشرقی لبنان پر قابض اسرائیل کی جانب سے کیے گئے شدید فضائی حملوں کے نتیجے میں 47 شہری شہید اور 97 زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
قابض اسرائیل جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر قابض ہےجن میں سے کچھ پر وہ دہائیوں سے براجمان ہے کچھ پر سنہ 2023ء اور 2024ء کے درمیان ہونے والی گذشتہ جنگ کے بعد سے قبضہ ہے۔ موجودہ جارحیت کے دوران قابض اسرائیل 10 کلومیٹر سے زائد گہرائی تک داخل ہو چکا ہے، جو کہ پچیس سال سے زائد عرصے میں، بالخصوص سنہ 2000ء میں جنوبی لبنان سے انخلا کے بعد سے، اس کی سب سے گہری پیش قدمی ہے۔
