Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

امن کونسل کے ذریعے غزہ پر جارحیت بڑھانے کے بہانے تلاش کیے جا رہے ہیں: حماس

دوحہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ نام نہاد ” امن کونسل” میں اعلیٰ نمائندے نکولے ملادی نوف کا سلامتی کونسل سے یہ مطالبہ کرنا کہ وہ حماس پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے ہر ممکن طریقے سے دباؤ ڈالے، دراصل قابض اسرائیل کے نقطہ نظر کو اپنانے کا تسلسل ہے اور یہ غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف قابض دشمن کی جارحیت میں اضافے اور ان پر محاصرہ مزید سخت کرنے کے لیے جواز تلاش کرنے کی ایک ناپاک کوشش ہے۔

حازم قاسم نے ایک پریس ریلیز میں مزید کہا کہ نکولے ملادی نوف کی جانب سے امداد میں اضافے کے بارے میں مسلسل بات کرنا اس زمینی حقیقت کے بالکل برعکس ہے جو یہ تصدیق کرتی ہے کہ قابض اسرائیل نے امداد کے داخلے پر پابندیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور وہ بھوکا مارنے کی سفاکانہ پالیسی کو نئے سرے سے نافذ کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باوجود حماس سیز فائر (یا جنگ بندی) کے معاہدے کی پابند ہے اور وہ غزہ کی پٹی کے امور چلانے کے لیے قائم قومی کمیٹی کو حکومتی انتظامات فوری اور مکمل طور پر سونپنے کے لیے تیار ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan