Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

87امریکی سینٹرز کا محمود عباس سے غیرمشروط راست مذاکرات جاری رکھنے پر زور

palestine_foundation_pakistan_us-senate-congress

امریکی اراکین کانگریس کی ایک بڑی تعداد نے فلسطینی صدر محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ غیر مشروط بات چیت جاری رکھیں اور یہودی بستیوں کی تعمیر کے باعث مذاکرات ختم کرنے کے دھمکیوں سے باز آ جائیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 87 امریکی سینٹرز نے صدر براک حسین اوباما کو ایک خط تحریر کیا ہے، جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس پر دباٶ ڈالیں تاکہ وہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست بات چیت جاری رکھنے کا اعلان کریں. خط میں مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکا عرب لیگ سے بھی یہ ضمانت حاصل کرے کہ وہ اپنے چاراکتوبر کو ہونے والے خصوصی اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حمایت کا اعلان کرے. رپورٹ کے مطابق 100 امریکی سینٹرز میں سے 87 کے دستخطوں پر مشتمل یہ خط پیر کوصدر باراک اوباما کو دیا گیا ہے. اس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر فریقین پر واضح کریں کہ ان میں سے کوئی ایک بھی مذاکرات کے عمل سے الگ ہونے کی دھمکیوں سے سختی سے گریز کرے. مذاکرات سے دستکش ہونے سے امریکی ارکین کانگریس کا اشارہ صدر عباس کی جانب تھا جو متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ اگراسرائیل نے یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھی توہ مذاکرات ترک کردیں گے. خط میں عرب ممالک پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں حقیقی اور پائیدار امن کےقیام میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان براہ راست بات چیت کا عمل تعطل کا شکار نہ ہونے دیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan