Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القدس سے متعلق فرانسیسی وزیراعظم کے بیان فلسطینی سراپا احتجاج

فرانسیسی وزیر اعظم جین کاسٹکس کے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق ایک متنازع بیان پر فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم  نے دعویٰ کیا تھا کہ القدس یہودی عوام کا ابدی دارالحکومت ہے۔ان کے اس بیان پر فلسطینی سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا فرانس کے وزیر اعظم جین کاسٹیکس کی طرف سے جو کچھ کہا گیا وہ قابض صہیونی ریاست کی طرف ایک واضح تعصب اور فلسطینی عوام کے خلاف اس کے نسل پرستانہ ایجنڈوں اور استعماری پالیسی کو اپنانانے کے مترادف ہے۔ فلسطینی قوم اس وقت اپنے غصب شدہ وطن اور سرزمین کی آزادی کے لیے جدو جہد کررہی ہے۔

حماس نے ایک بیان میں مزید کہا کہ مرکزاطلاعات فلسطین کواس کی ایک کاپی موصول ہوئی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی وزیر اعظم کے بیانات جب وہ فرانس میں یہودی اداروں کی نمائندہ کونسل کے سالانہ عشائیہ میں شریک تھے اسرائیلی نسل پرستی کی حمایت پر مبنی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صہیونیوں کا فلسطین سے کوئی تعلق نہیں۔ فلسطین کے مالک مسلمان ہیں اور اصہیونیوں کا فلسطین میں کوئی حق نہیں ہے۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت رہے گا اور فرانسیسی وزیر اعظم کے بیانات سے اسرائیلی قبضے کو قانونی جواز نہیں ملے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan