Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

ملک بھرکی سیاسی و مذہبی جماعتوں سے7جون کو احتجاجی مظاہروں کی اپیل

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی،جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی،عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ،مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 7جون کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غزہ میں ہونیو الے گلوبل مارچ ٹو یروشلم کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں۔

plf 1 newlogo

رہنماؤں نے بتایا کہ 7جون کو دنیا بھر سے ہزاروں افراد مصر کے راستے غزہ پہنچیں گے جہاں سے تحریک آزادی القدس میں شامل ہوتے ہوئے قبلہ اول بیت المقدس کی طرف مارچ کریں گے جسے گلوبل مارچ ٹو یروشلم کا نام دیا گیا ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ فلسطینیوں پر سنہ1948ء سے سنہ1967ء تک کے ایام روزانہ ہی نکبہ کی مانند رہے ہیں لہذٰا دنیا کو یوم نکبہ کے ساتھ ساتھ یوم نکسہ کو یاد رکھنا چاہئیے اور اس برس یوم نکسہ کے موقع پر دنیا بھر سے گلوبل مارچ ٹو یروشلم کیا جا رہاہے جو غزہ سے القدس کی جانب ہو گا ،انہوں نے پاکستان کے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ پاکستان کے عوام 7جون کو یوم نکسہ کے موقع پر گلوبل مارچ ٹو یروشلم کی حمایت میں بھرپور احتجاج کریں اور فلسطینیوں سے اپنی یکجہتی کا ثبوت دیں۔
واضح رہے کہ جون 1967ء میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے فلسطین پر حملہ کیا اور اس حملے کے بعد شروع ہونے والی چھ روزہ ہولناک جنگ میں القدس پر اسرائیلی غاصبانہ تسلط قائم ہوا،دنیا بھر مین اور فلسطین میں ا س دن کو یوم نکسہ کے نام سے منایا جاتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan