Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

اسرائیل کی حمایت کشمیر کا زسے بھی سنگین غداری ہے ۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف جانی کا روزنامہ قدس نیوز ایجنسی سے مکالمہ

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پوری امت مسلمہ اور عالم انسانیت کا مسئلہ ہے ۔ پاکستان میں اسرائیل کی حمایت کرنے والے عناصر فلسطین کاز کے ساتھ ساتھ کشمیر کاز کے ساتھ بھی سنگین غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے دن روزنامہ قدس نیوز ایجنسی پاکستان کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران مسئلہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں رہنماءوں نے پاکستان میں چند نام نہاد اسکالرز اور دانشوروں سمیت صحافیوں کی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کا پراپیگنڈا کرنے جیسے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کاکہنا تھا کہ ملک بھر میں فلسطین کاز اور کشمیر کاز کے لئے آگہی مہم چائی جائے گی تا کہ نوجوانوں کو مسئلہ فلسطین سمیت مسئلہ کشمیر کے اصل حقائق اور تاریخ سے آگاہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی فرد کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو پامال کیا جائے ۔ ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کازسے متعلق ہر پاکستانی کی وہی پالیسی ہے جو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی میں ہی اسرائیل کو امریکہ اور یورپی ممالک کا ناجائز بچہ کہہ کر واضح کر دیا تھا کہ فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کا وجود غاصب اور جعلی ہے ۔

آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف جانی نے کہا کہ پچیس دسمبر کو بابائے قوم کے یوم ولادت کی مناسب سے آئی ایس او نےفلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا مہم کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے ملک بھر کے جوانوں سے اپیل کی ہے کہ فلسطین حمایت کی اس سوشل میڈیا مہم میں بھرپور حصہ لیں اور قائد اعظم سمیت بانیان پاکستان کے فلسطین کاز پر موقف کو پھیلانے میں ہمارا ساتھ دیں ۔

اس موقع پر فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے عارف جانی کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے پچیس دسمبر کو آن لائن ویڈیو کانفرنس بعنوان ’’مسئلہ فلسطین اور قائد اعظم محمد علی جناح کی پالیسی ‘‘ میں شرکت کی دعوت دی جسے آئی ایس او کے صدر نے قبول کر لیا ۔ ملاقات کے دوران آئی ایس کے مرکزی سینئر نائب صدر اویس رضا اور کراچی ڈویژن کے نائب صدر باقر مہدی بھی موجود تھے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan