Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

تین روزہ سفرائے حق واپسی فلسطین عالمی کانفرنس کا آغاز ہو گیا

بیروت (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) لبنان کے دارلحکومت بیروت میں تین روزہ سفرائے حق واپسی فلسطین کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ روزنامہ قدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی دارلحکومت میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ سمیت یورپی، لاطینی امریکائی، عرب اور غیر عرب ممالک سمیت پاکستان ، انڈونیشیا اور ہندوستان کے مندوبین شریک ہیں۔
فلسطین کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کر رہے ہیں۔


تین روزہ فلسطین کانفرنس میں فلسطین کے تعلق رکھنے والے شہداء کے خانوادوں میں جمال الدرہ، ام ناصر سمیت کیوبا کے مزاحمتی رہنما چی گویرا کی بیٹی علیدا سمیت جنوبی افریقا کے نیلسن مینڈیلا کے پوتے نکوسی مینڈیلا اور ہندوستان کے مہاتما گاندھی کے پر پوتے توشار گاندھی شریک ہیں۔
کانفرنس میں یورپین پارلیمنٹ کے رکن منویل پمیدا سمیت وینزویلا کے سفیر برائے لیبیا اور تیونس عفیف تاجلدینی، ایران میں پارلیمنٹ میں فلسطینی کمیٹی کے انچارج مجتبی ابطحی سمیت معروف شخصیات اور صحافی شریک ہیں۔

کانفرنس میں فلسطینی مسیحی رہنما فادر مانک انٹونیو بھی شریک ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan