Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فائونڈیشن پاکستان جمعۃ الوداع 23رمضان کو فلسطینیوں سے اظہار یکجتیی اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے یوم القدس منائے گی۔

پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوںکے قائدین اور سول سوسائٹی سمیت عوام سے جمعۃ الوداع کو یوم القدس منانے کی اپیل کرتے ہیں۔

جمعۃ الوداع یوم القدس دنیا بھر کے ظالموں کے خلاف مظلوموں کے قیام کا دن ہے۔
فلسطین فائونڈیشن پاکستان لاہور کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس 
 
PLF pressconf Lahore

پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوںکے قائدین اور سول سوسائٹی سمیت عوام سے جمعۃ الوداع کو یوم القدس منانے کی اپیل کرتے ہیں۔

جمعۃ الوداع یوم القدس دنیا بھر کے ظالموں کے خلاف مظلوموں کے قیام کا دن ہے۔
فلسطین فائونڈیشن پاکستان لاہور کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس 
 

لاہور:(  )فلسطین فائونڈیشن پاکستان جمعۃ الوداع 23رمضان کو فلسطینیوں سے اظہار یکجتیی اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے یوم القدس منائے گی۔پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی سمیت عوام سے جمعۃ الوداع کو یوم القدس منانے کی اپیل کرتے ہیں۔جمعۃ الوداع یوم القدس دنیا بھر کے ظالموں کے خلاف مظلوموں کے قیام کا دن ہے۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فائونڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر کے رہنمائوں جماعیت علماء پاکستان کے رہنما صاحبزادہ ایوب فراز، فیض ہاشمی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال، جماعت اہلسنت کے رہنما فاروق ضیائی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا احمد اقبال، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا ثناء اللہ، تحفظ ناموس رسالت کے رہنما محمد علی نقشبندی،جمعیت علماء پاکستان کے رہنما حافظ نصیر نورانی اور انجمن طلبہ اسلام عثمان محی الدین  نے لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فلسطین فائونڈیشن پاکستان لاہور کے رہنمائوں کاکہنا تھا کہ پینسٹھ برس گز چکے ہیں لیکن مسلم امہ کا قلب فلسطین اور مسلم امہ کا قبلہ اول اور انبیاء کی سر زمین فلسطین غاصب صیہونی درندے اسرائیل کے زیر تسلط ہے جو اسلامی حکومتوں اور مسلم ممالک پر سوالیہ نشان کے مترادف ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری مسلم امہ متحد ہو کر عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف جد وجہد کا آغا زکرے اور مسلم ممالک میں پھیلائے جانے والے صیہونی فتنو ں کا سد باب کرتے ہوئے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے عملی اقدامات کرے۔
رہنمائوںنے کہا کہ رمضان المبار ک کے آخری جمعہ کو فلسطین فائونڈیشن پاکستان ملک بھر میں یوم القدس منائے گی اور اس دن کراچی میں مرکزی آزادی القدس ریلی کے دوران فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے صیہونی مظالم کو آشکار کرتے ہوئے تصویری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔رہنمائوںنے کہا کہ لاہور میں نما زجمعہ کے اجتماعات کے بعد فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے تحت یوم القدس کے عنوان سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ ملک بھر میں نکالی جانے والی آزادی القدس ریلیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے رہنمائوںنے ملک کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعۃ الوداع 23رمضان کو یوم القدس کی ریلیو ں اور احتجاجی مظاہروں میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر ثابت کردیں کہ پاکستان کے غیور عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستان کے عوام قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی تک جد وجہد جاری رکھیں گے۔انہوںنے علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ نماز کے خطبوں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے خطابات کریں جبکہ پاکستانی ذرائع ابلاغ جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر خصوصی مقالہ جات اور ٹی وی پروگرام نشر کر کے فلسطینیو ں کی اخلاقی و سیاسی حمایت کی راہیںہموار کرتے ہوئے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی عالمی تحریک میں شامل ہو جائیں اور مسلم امہ کے اتحاد میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

 

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan