Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

2010مسجد اقصیٰ کے مستقبل کے حوالے فیصلہ کن سال ہو گا: ڈاکٹر حلابیہ

dr-ahmed-abu-halabiya-the-rapporteur-of-the-parliamentary-jerusalem-committee1
بیت المقدس پارلیمانی کمیٹی کے ترجمان اور القدس انٹرنیشنل انسٹیٹیوشن کے سربراہ ڈاکٹر احمد ابو حلابیہ نے خبردار کیا ہے کہ 2010 مسجد اقصیٰ کے مستقبل کے حوالے فیصلہ کن سال ہو گا کیونکہ اسرائیل نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیت کو فروغ دینے کی کوششوں میں تیزی لائی ہے۔

بدھ کے روز جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر حلا بیہ نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اسرئیلی قابض انتظامیہ مسجد اقصیٰ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے اور مسجد کے جنوب مغربی حصے کو اپنے مذہبی رسوم ادا کرنے کیلئے مخصوص کرنا چاہتی ہے۔

ڈاکٹرحلا بیہ نے فلسطینی انتظامیہ،مذاکراتی ثالثوں،بین الاقوامی سازشوں اور عرب دنیا کی مجرمانہ خاموشی کو اس صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس صورتحال سے فائدہ اٹھا کر مسجد کے تقدس کو پا مال کرنے اور صہیونی عزائم کے فروغ میں تیزی سے جٹا ہوا ہے۔ ڈاکٹر حلابیہ نے شیخ رائد صلاح پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی اور پھر ان کی گرفتاری اس منصوبہ بندی کا آغاز قرار دیا جس کی رو سے صہیونی مسجد اقصیٰ پر اپنا کنٹرول قائم کرنا چا ہتے ہیں۔

انہوں نے بیت المقدس کی میونسپلٹی کونسل کے سربراہ نیر برکات کے اس بیان پر بھی تشویش کا اظہار کیا جس میں مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایک خطرہ قرار دیا گیا ہے۔اسی دوران اسرائیلی اخبا ر”ہارٹز”نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت مقبوضہ بیت المقدس میں موجود عالمی تنظیموں میں کمی کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں اسرائیلی وزارت داخلہ نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں ان تنظیموں سے وابستہ غیر ملکی افراد کے ورک پرمٹ روک دئیے ہیں۔ ضوابط کے مطابق یہ پا بندیاں ریڈکراس اور کئی عیسائی تنظیوں سمیت 12تنظیوں پر عائد نہیں ہوگی جو 1967سے پہلے غربی کنارے میں کام کرتی رہی ہیں۔لیکن اخبار کے بقول ان تنظیموں سے وابستہ لوگوں کو وزارت داخلہ سیاحتی ویزہ فراہم کر رہی ہے جس کے مطابق وہ کوئی کام وہاں نہیں کر سکتے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan