Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دو فلسطینی شہداء کی تعزیتی تقریب میں القسام کے کارکنوں کی شرکت

مغربی کنارے کے علاقے طولکرم میں القسام بریگیڈ کے متعدد کارکنوں کی موجودگی میں شہداء حمزہ خریوش اور سامر الشافعی کی تعزیتی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز فلسطینی شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرکے کیا گیا جنہوں نے خدا کی خاطر اور اپنے وطن فلسطین کے دفاع میں اپنے بچوں کی قربانیاں دیں۔ مقررین نے اسرائیلی قابض فوج کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمت کے راستے پر زور دیتے ہوئے دونوں شہداء کے کی قربانیوں ان کی خوشبودار سوانح حیات کی تعریف کی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ رائفل اور ہتھیار کا راستہ ہی وطن کو آزاد کرنے اور قابض ریاست  کی غلاظت سے پاک کرنے کا واحد راستہ ہے۔ یادگاری تقریب کے دوران ماؤں نے اپنے شہید بیٹوں اور مزاحمت کے ہتھیاروں کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔ سامعین کی جانب سے جشن منانے اور ان کے عظیم صبر و استقامت کی تعریف کی۔  فلسطینی اتھارٹی کی وفادارپولیس نے طولکرم کیمپ میں دو شہداء سامر الشافعی اور حمزہ خریوش کی یادگاری تقریب کےاطراف کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔ سامر الشافعی اور حمزہ خریوشتہ گذشتہ چھ مئی  کو نور شمس کیمپ طولکرم میں قابض فوج کے ساتھ مسلح جھڑپ میں شہید ہوئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan