Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دو فلسطینی قیدی عباس ملیشیا کے عقوبت خانے سے رہا

نابلس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)کل اتوار کی شام فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے دو قیدیوں عنان بشکار اور عبدالرحمن رشدان کو کئی روز تک جاری رہنے والی سیاسی قید کے بعد رہا کردیا۔ اس دوران ان دونوں نے بلا جواز سیاسی گرفتاری کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق سکیورٹی گارڈ نےاسرائیلی جیلوں سے رہا کیے گئے قیدی عنان بشکار کو گرفتاری کے 7 دن بعد ضمانت پر رہا کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کےحکام نے رہائی پانے والے قیدی عبدالرحمان رشدان کو بھی 8 دن تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کیا۔ ان کا تعلق عینباس گاؤں سے ہے۔

سابق اسیرعنان بشکار نے تقریباً 10 سال قابض اسرائیل کی جیلوں میں گزارے۔ ان کے خاندان کے  کئی افراد قابض ریاست کی جیلوں میں قید ہیں۔

اسے قابض فورسز نے 13/12/2018 کو گرفتار کیا تھا۔ قابض افواج نے ان پر مسلح تصادم میں مارے جانے والے شہید اشرف نعلوا کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan