Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں شفا عمرو کے قتل عام کی پانچویں برسی

palestine_foundation_pakistan_protest-palestinian-protesters

سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شہر شفا عمرو میں اسرائیلی جارحیت کو پانچ سال بیت چکے ہیں، شفا عمرو اور دیگر علاقوں کے سیکڑوں فلسطینیوں نے سانحے کی پانچویں برسی کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا، اور قتل عام کے مرتکب نتان زادا کو قتل کرنے والوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا، شہداء کے اقارب کے علاوہ قومی سیاسی قائدین نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ شفا عمرو کے قتل عام کی یاد میں ایک تقریب کی اہتمام کیا گیا، اگست 2005ء میں ہونے والے اس سانحے میں ’’زادا‘‘ نامی دہشت گرد نے شہر میں ایک بس کے سواروں پر فائرنگ کردی تھی جس میں چار افراد شہید ہو گئے تھے۔ شہداء میں ھزار اور دینا ترکی نامی دو بھائی بھی شامل تھے۔ اسی طرح بس کا ڈرائیور میچل بحوٹ بھی جاں بحق ہو گیا تھا۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے فائرنگ کرنے والے دہشت گرد زادا کے قتل کے ملزمین کے ساتھ اظہار یک جہتی بھی کیا، ان ملزمان کا ٹرائل تاحال اسرائیلی عدالتوں میں جاری ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہید کے ایک عزیر نے کہا ’’ اندھے نسلی تعصب اور نفرت نے ہمارے بچوں کی جان لے لی اسی نفرت کی بنا پر ہمارے ملک میں ہر طرف ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، لیکن ہم پوری قوت کے ساتھ کہتے ہیں کہ ہم اپنے ملک میں موجود ہیں اور ہمیشہ یہیں رہیں گے۔ یہاں سے ہم نہیں بلکہ قابض اسرائیل جائے گا، ہم اپنے شہداء کے عہد پر باقی ہیں۔ ہم انہیں کبھی نہیں بھولیں گے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ہم نے اپنے ہاتھوں سے اپنے شہداء کو دفن کیا ہے، ہم ظلم و جبر کے خلاف ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ اس موقع پر ایک ڈاکومینٹری فلم پیش کی گسی جس میں قتل عام کے متعلق دستاویز پیش کی گئیں، جس میں فاشسٹ ’’زادا‘‘ کی دہشت گردی کا ڈرامہ پیش کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan