Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

191 اہالیان القدس کے رہائشی پرمٹ منسوخ

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque38

اسرائیلی وزارت داخلہ نے گزشتہ سال القدس کے 191 شہریوں کو حق اقامت سے محروم کیا جن میں سے 108 کو پہلے نصف میں رہائش سے محروم کیا گیا۔ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی شہریوں کو ہجرت پر مجبور کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر رکھا ہے۔ القدس سنٹر کے ریسرچ اینڈ ڈاکومینٹیشن یونٹ کی سوشل اینڈ اکانومک رائٹس رپورٹ میں صہیونی وزارت سے حاصل کردہ ڈیٹا سے مدد لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت داخلہ نے شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے افراد میں سے صرف 67 لوگوں کو دوبارہ شناختی کارڈ جاری کیے ہیں۔ وزارت داخلہ نے مرکز کو بتایا کہ اکتوبر 2010 سے گزشتہ سال کے آخر تک القدس کی خواتین سے شادی کرنے والے مغربی کنارے کے مردوں کی جانب سے شناختی کارڈ کے حصول کی 841 درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان میں سے تاحال صرف 31 کو منظور کیا گیا ہے جبکہ 364 کو مسترد کیا جا چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan