کراسنگ اینڈ بارڈر اتھارٹی نے 15 یورپی پارلیمنٹیرین کے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخلے کا اعلان کردیا ہے۔ جمعرات کی شام فلسطینی مہاجرین کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی ۔ اونروا ۔ کے ایک وفد نے یورپی پارلیمنٹیرینزکا غزہ کی پٹی میں پرتپاک استقبال کیا۔
اتھارٹی نے ذرائع ابلاغ کو دیے گئے اپنے بیان میں واضح کیا کہ یورپی پارلیمینٹیرینز کا یہ وفد غزہ کی پٹی میں انسانی حالات کا مشاہدہ کرنے اور صہیونی محاصرے اور جنگ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی جانچ پرکھ کے لیے آیا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق وفد میں شامل 15 پارلیمینٹیرینز کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ یہ لوگ غزہ میں اونروا ایجنسی اور غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے دفاتر کے تعاون سے غزہ میں آئے ہیں، کراسنگ اینڈ بارڈرز اتھارٹی نے مزید کہا کہ وفد اپنے غزہ کے دورے کے دوران بہت سے سکولوں، ہسپتالوں اور متاثرہ جگہوں کا معائنہ کرے گا۔