Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

نقب جیل سے فلسطینی قیدی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

palestine_foundation_pakistan_al-ahrar-center-for-prisonerse28099-studies-and-human-rights1

نقب جیل انتظامیہ نے فلسطینی قیدی علی السر فینی کی صحت کی زیادہ بگڑتی ہوئی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسے رام اللہ جیل کے ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے- اس بات کا انکشاف بدھ کو محبوسین کے امور کے ماہر عبد انصیر فروانہ نے کیا- فروانہ کے مطابق 29سالہ علی کو 7جولائی 2002میں اسرائیلی فورسز نے اس شبہ میں گرفتار کیا تھا کہ اس کا تعلق پاپولر فرنٹ برائے آزادی فلسطین سے ہے- فروانہ نے کہا کہ علی جس کا تعلق غزہ سے ہے کو 13سال کی سزا سنائی گئی اور اسے گرفتاری کے بعد کئی اسرائیلی جیلوں میں رکھا گیا اور آج کل وہ نقب جیل میں اسیری کے ایام گزار رہا تھا- علی السر فینی کے خاندان جنہیں پانچ سال سے علی کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہے، نے وزارت جیل خانہ جات سے اپیل کی ہے کہ انہیں اپنے بچے سے ملنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ جان سکیں کہ وہ کس بیماری میں مبتلا ہے اور اسے رام اللہ کیوں منتقل کیا گیا ہے- واضح رہے کہ علی سرفینی اپنے والدین کا اب واحد سہارہ ہے کیونکہ اس کے دوسرے دو بھائی محمد اور حسنی اسرائیلی فورسزکے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے بالترتیب 1994اور 2004 میں شہید ہو چکے ہیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan