Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

14 مئی تاریخ کا بدترین دن ہے ،امت مسلمہ دنیا بھر میںامریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے.

palestine_foundation_pakistan_qazi-ahmed-noorani-siddiqui-jamiat-ulema-e-islam-pakistan-provincial-leader

14مئی تاریخ کا بدترین دن ہے ،امت مسلمہ دنیا بھر میںامریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ریفرنڈم ”اسرائیل عالم انسانیت کے لئے خطرہ”میں پاکستانی عوام کی شرکت امریکا سے بیزاری کا کھلا ثبوت ہے۔۔ان خیالات کا اظہارجمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما قاضی احمد نورانی صدیقی نے پیر کے روز فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو جائے اور قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ سمیت فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے دنیا بھر میں امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل سے برأت کا اظہار کرے،ان کا کہنا تھا کہ 14مئی 1948ء کو سر زمین قدس پر امریکااور برطانیہ کی گھناؤنی سازشوں سے وجود میں لائی جانے والی غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے وجود کو ہر گز تسلیم نہیں کیا جائے گا اور جو کوئی بھی اس طرح کی بات کرے گا اسے بھی امریکیوں اور صہیونیوں میں شمار کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ عرب حکمرانوں کی بے حسی اور خیانت کے سبب مسئلہ فلسطین کا حل سست روی کا شکار ہے اور عالمی طاقتیں بالخصوص امریکا اور اسرائیل کی یہ کوشش ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا جائے اور جس پر وہ لائحہ عمل کرنے میں بھی مصروف عمل ہیں،ان ک کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام مسئلہ فلسطین کی ہر سطح پر حمایت کریں گے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے صدائے احتجاج بلند کریں گے ۔رہنما جمعیت علمائے پاکستان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناسور کی صورت اختیار کر چکا ہے جس کا واحد حل صرف اور صرف اسرائیل کی نابودی اور فلسطینی خود مختار ریاست کا قیام ہے۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے قاضی احمد نورانی کوPLFکے زیر اہتمام جاری ریفرنڈم کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے عوام بالخصوص غیر ملکیوں نے بھی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جاری ریفرنڈم میں اپنی بھرپور شرکت کی ہے جس پر مولانا قاضی احامد نورانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام با ضمیر قوم ہے اور پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کی ہے اور کرتے رہیں گے،انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف سخت ایکش لیا جائے اور مصر کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے اقدامات بالخصوص رفح سرحد پر آہنی دیوار کی تعمیر کو فی الفور روکا جائے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan