Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اقوام متحدہ

غزہ کے بچوں کی بارش میں ڈوبے خیموں میں تکلیف انسانیت کے لیے رسوائی ہے: اقوام متحدہ ایلچی

مقبوضہ فلسطینی – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ فلسطینی اراضی میں انسانی حقوق کی صورتِ حال سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیزی نے غزہ کے معصوم بچوں کے بارانی طوفان اور سیلاب کے پانی میں ڈوبے ہوئے خیموں کے اندر سرد ہواؤں کے سامنے بے یار و مددگار پڑے رہنے کو “ہمارے عہد کا رسوا کن داغ” قرار دیا ہے؛ جو کہ جنگ بندی کے دعووں کے باوجود بے گھر انسانوں کے تڑپتے حالات اور مسلسل مصائب کی خوفناک عکاسی کرتا ہے۔

البانیزی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک دردناک بیان میں کہا کہ وہ ان خونی مناظر کو دیکھ کر شدید غصے اور حقارت کییفت کی لہر محسوس کر رہی ہیں جن میں معصوم بچے سیلاب کے یخ بستہ پانی سے بھرے خیموں میں زندگی کی بھیگ مانگ رہے ہیں، جہاں انہیں سردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ادنیٰ ترین تحفظ بھی میسر نہیں ہے۔

انہوں نے تازیانہ چلاتے ہوئے مزید کہا کہ “اس وقت میرے ذہن میں ‘پریمو لیوی’ کے وہ تاریخی الفاظ گونج رہے ہیں جنہیں ہر یورپی سکول کے زمانے میں حفظ کرتا ہے، لیکن سیاست یا سفارت کاری کی بے حس دنیا میں قدم رکھتے ہی بالکل بھول جاتا ہے”۔

البانیزی کی یہ سخت تنبیہ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ میں انسانی صورتِ حال انتہا درجے کے بھیانک موڑ پر پہنچ چکی ہے، جہاں علاقے کو شدید بارانی طوفان اور تند و تیز ہواؤں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس موسمی قہر نے دسیوں ہزار خیموں کو غرقاب کر دیا ہے اور ان بے گھر انسانوں کی مصائب کو دوچند کر دیا ہے جو خستہ حال اور بوسیدہ پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کے اعداد و شمار کے مطابق اس طوفانی بارش کے باعث بے گھر افراد کے تقریباً 70 ہزار خیمے پانی میں ڈوب کر تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ دیر البلح میں خیموں پر ریت کے تودے گرنے سے ایک تڑپتی ماں اور اس کے دو معصوم بچوں سمیت 4 شہری شہید ہو گئے؛ یہ ایک ایسا دل دوز منظر ہے جو محفوظ پناہ گاہ کی عدم دستیابی کے سایہ تلے بے کسوں کی زندگیوں پر منڈلاتے مرگ آفریں خطرات کو بے نقاب کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری میڈیا آفس نے گذشتہ اگست میں بھی خبردار کیا تھا کہ 21 لاکھ 50 ہزار سے زائد فلسطینی انتہائی بھیانک اور الم ناک انسانی حالات کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں سے تقریباً 8 لاکھ 67 ہزار افراد بالکل بوسیدہ اور پھٹے ہوئے خیموں میں مقیم ہیں، جبکہ 10 لاکھ سے زائد انسان پناہ مراکز کی دلدل میں پڑے ہیں ایک ایسے وقت میں جب رہائش اور پناہ گاہ کا بحران روز بروز شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan