Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، دو کم سن بچیوں اور خاتون سمیت 11 افراد شہید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی افواج کے فضائی حملوں، توپ خانے کی گولہ باری، فوجی گاڑیوں اور ڈرون طیاروں کی فائرنگ نیز رہائشی عمارتوں کو بارود سے اڑانے کے واقعات میں دو کم سن بچیوں اور ایک خاتون سمیت گیارہ فلسطینی شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے، جو جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا شاخسانہ ہے۔

غزہ کے ہسپتالوں کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کی فجر سے غزہ شہر اور شمالی پٹی پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں دو بچیوں سمیت گیارہ شہری جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

الشفاء ہسپتال نے بدھ کی رات گئے اعلان کیا کہ مشرقی غزہ شہر کے علاقے شارع النفق میں تمراز اسٹیشن کے قریب اسرائیلی حملے کے نتیجے میں تین شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اسی تناظر میں شہری اسامہ محمد ابو سعادہ بھی شمال مشرقی غزہ کے علاقے حی التفاح پر قبل ازیں ہونے والی اسرائیلی بمباری میں لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

دوسری جانب قابض فوج نے مشرقی غزہ شہر میں مفترق الشجاعیہ کے اطراف بارودی مواد استعمال کرتے ہوئے دو رہائشی عمارتوں کو دھماکوں سے تباہ کر دیا، جبکہ پٹی کے مختلف علاقوں پر جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

شہر کے شمال مغربی علاقے التوام میں اسرائیلی ڈرون طیارے کی جانب سے ایک خیمے کو نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے نوجوان محمد علی جودہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، جو اس سے قبل دوپہر کے وقت اسی حملے میں شہید ہونے والے اپنے بھائی اسامہ سے جا ملے۔

شمالی غزہ میں جبالیا کے حلاوہ کیمپ میں بے گھر افراد کے ایک خیمے پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 32 سالہ حازم مجدی محمد حمودہ شہید ہو گئے، جبکہ شمال مغربی غزہ شہر کے علاقے التوام میں بے گھر افراد کے مصری کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

غزہ شہر کے مغرب میں واقع الشاطی پناہ گزین کیمپ میں ایک رہائشی فلیٹ پر ہونے والی اسرائیلی بمباری میں ابو العوف خاندان کے چار افراد شہید ہوئے، جن میں 48 سالہ محمد ماجد ابو العوف، ان کی 42 سالہ اہلیہ نورہ عزات ابو العوف اور دو کم سن بیٹیاں، 15 سالہ یسریٰ اور 13 سالہ جنا شامل ہیں۔

بمباری اور عمارتوں کو بارود سے اڑانے کی کارروائیاں

وسطی غزہ کی پٹی میں قابض افواج نے المغازی کیمپ کے مشرقی حصے میں رہائشی عمارتوں کو بڑے پیمانے پر بارود سے تباہ کر دیا، جس کے لیے ڈرون طیاروں کے ذریعے مکانات کی چھتوں پر بارودی بکس گرا کر انہیں دھماکوں سے اڑایا گیا، جبکہ اسی دوران کواڈ کاپٹر ڈرون طیاروں نے کیمپ کے مشرقی علاقوں اور قصبے المصدر میں شہریوں کے گھروں پر فائرنگ بھی کی۔

البریج پناہ گزین کیمپ کے شمالی علاقوں پر بھی وقفے وقفے سے توپ خانے سے گولہ باری کی گئی، جبکہ کیمپ کے شمال میں تعینات اسرائیلی فوجی گاڑیوں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

غزہ شہر کے مشرقی علاقوں کی جانب قابض فوجی گاڑیوں اور ڈرون طیاروں سے شدید فائرنگ کی گئی اور شہر کے شمال مغربی حصوں میں ڈرون طیاروں کے ذریعے بم گرائے گئے، جبکہ رہائشی آبادیوں اور بے گھر افراد کے خیموں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جنوبی غزہ میں جارحیت کا تسلسل

جنوبی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے خان یونس شہر کے مغرب میں مقابر النمساوی کے علاقے میں قائم بے گھر افراد کے خیموں کی جانب شدید فائرنگ کی، جبکہ بطن السمین اور قیزان رشوان کے مشرقی علاقوں میں ٹینکوں سے گولہ باری کی گئی اور شہر کے جنوب میں شارع الطینہ کے اطراف بھی شدید فائرنگ ریکارڈ کی گئی۔

یہ حملے 11 اکتوبر سنہ 2025ء سے نافذ العمل جنگ بندی معاہدے کی مسلسل اسرائیلی خلاف ورزیوں کا حصہ ہیں، جس کے دوران شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور رہائشی علاقے بمباری و تباہی کی زد میں ہیں۔

ذرائع میں درج اعداد و شمار کے مطابق معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1,679 ہو گئی ہے اور 6,100 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ پٹی کے مختلف علاقوں سے 851 شہداء کے جسد خاکی ملبے تلے سے نکالے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز منگل کو بھی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں داخلی سلامتی کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سمیت دس فلسطینی شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan