غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے غزہ میں بارانی طوفان اور سیلاب کی آفت سے متعلق ’امن کونسل‘ کی طرف سے جاری کردہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ یہ بیان انسانی آفت کے اسباب کی ایک مسخ شدہ تصویر پیش کرتا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے نیز اس روڈ میپ کی تنفیذ میں اسرائیل کی جانب سے ڈالی جانے والی رکاوٹوں کی ذمہ داری کو بالکل نظر انداز کرتا ہے جس کی منظوری تحریک اور دیگر مزاحمتی دھڑوں نے کی تھی۔
حماس ن اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امن کونسل، انسانی صورتِ حال کی خطرناکی اور پناہ گاہوں کے سامان نیز بحالی کی اشیاء کی ترسیل میں اسرائیلی حکومت کی تاخیر کا اعتراف کرنے کے باوجود ان فریقوں سے متعلق موثق سیاسی حقائق سے نظریں چرا رہی ہے جو اس منصوبے کے نفاذ میں رکاوٹیں ڈالنے کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ روڈ میپ کے نفاذ میں تاخیر کا ملبہ حماس پر ڈالنا ثالثوں بالخصوص مصر، قطر اور ترکیہ کے سرکاری موقف سے متصادم ہے۔
حماس نے مزید کہا کہ حماس اور دیگر دھڑوں کی جانب سے روڈ میپ کی منظوری کے اعلان کے بعد ثالثوں نے 3 اگست سنہ 2026ء کو جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ مسلسل اسرائیلی پامالیاں دوسرے مرحلے کے نفاذ کو کمزور کر رہی ہیں۔
جماعت نے انسانی آفت اور زندگی بچانے والی امداد کے داخلے کو سیاسی دباؤ کے ایک حربے میں تبدیل کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے زور دیا کہ یہ عمل انسانی و قانونی ذمہ داریوں کے منافی ہے، ایک ایسے وقت میں جب اقوام متحدہ نے بارشوں اور سیلاب کے باعث ہزاروں خاندانوں کے متاثر ہونے کا انکشاف کیا ہے، جبکہ پناہ گاہ کے سامان کی بڑی مقدار قطاع سے باہر داخلے کی اجازت کے انتظار میں پڑی ہے۔
جماعت نے اس بات پر زور دیا کہ ریت تلے اور بارش کے پانی میں موت کا سامنا کرنے والے معصوم بچے مذاکرات کا کوئی فریق نہیں ہیں اور ان کی مصائب کو فلسطینی قوم کو قتل کرنے اور اسے جلاوطن کرنے کے قابض دشمن کے اہداف کے حصول کے لیے یرغمال بنانا بالکل نا قابلِ قبول ہے۔
امن کونسل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے مطالبات
حماس نے منصوبے کے نفاذ پر نگران ادارے کی حیثیت سے ’امن کونسل‘ پر اس بحران سے نمٹنے میں ناکامی کے اسباب واضح کرنے اور ان اسرائیلی پابندیوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی تمام تر ذمہ داری عائد کی جو پناہ گاہوں کے سامان اور فوری بحالی کی ترسیل کو روکتی ہیں۔
حماس نے طے شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے اپنی مسلسل آمادگی کا اعادہ کیا اور ان مفاہمتی کی نئی تاویلات یا ایسی نئی شرائط مسلط کرنے کو مسترد کر دیا جو باہمی ذمہ داریوں کی ترتیب کو بدلے، اسرائیلی انخلا میں رکاوٹ ڈالے اور غزہ میں فلسطینیوں کی مصائب کو طوالت دے۔
اس نے امن کونسل سے اپیل کی کہ وہ قابض اسرائیلی حکومت کو پہلے مرحلے کی ذمہ داریوں پر فوری عمل درآمد کرنے، اور بغیر کسی سیاسی یا سیکیورٹی شرائط کے امدادی، پناہ گاہوں اور بحالی کے سامان کے لیے بارڈرز کھولنے پر مجبور کرے۔
حماس نے اس روڈ میپ کے نفاذ جانچ کے لیے ایک ٹائم ٹیبل اور شفاف طریقہ کار کا اعلان کرنے کا بھی مطالبہ کیا جس کی قبولیت کا اعلان کونسل کی جانب سے حماس پہلے ہی کر چکی ہے، ایک ایسے باہمی فریم ورک کے تحت جس میں اسرائیلی انخلا، انتظامیہ کی منتقلی اور سکیورٹی انتظامات شامل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ غزہ کا نظم و نسق سنبھالنے والی قومی کمیٹی کو اس کے فرائض کی انجام دہی کا اہل بنانا اور ان رکاوٹوں نیز ذمہ دار فریقوں کی نشاندہی کرنا شامل ہے جو اس میں حائل ہیں۔
ان مطالبات میں بین الاقوامی فنڈنگ کو متحرک کرنا، اقوام متحدہ کے اداروں کو بغیر کسی پابندی کے اپنے انسانی فرائض انجام دینے کا اہل بنانا، عاجلانہ بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت کی شروعات کرنا، نیز عمل درآمد شدہ اور تاخیر کا شکار ذمہ داریوں پر ایک واضح رپورٹ شائع کرنا شامل تھا، تا کہ تمام فریقوں کو ایک ہی معیار کے تحت محاسبے کے سامنے لایا جا سکے۔
غزہ کو عمل درآمد کی ضرورت ہے، تشویش کے بیانات کی نہیں
حماس نے اس بات پر زور دیا غزہ کو تشویش کا اظہار کرنے والے کسی نئے بیان کی نہیں بلکہ خود امن کونسل کے اپنے اعلانیہ عہد و پیمان پر عمل درآمد کی ضرورت ہے؛ نیز اس بات پر زور دیا کہ جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی منصوبہ اپنی افادیت اور اعتبار کھو دیتا ہے اگر وہ عام شہریوں کی امداد کو مذاکرات کا یرغمال بناتا ہے یا مظلوم و قربانی بننے والے فریق پر مسلسل محاصرے اور رکاوٹوں کے نتائج کا ملبہ ڈالتا ہے۔
حماس نے اس عزم کے ساتھ بات کا اختتام کیا کہ غزہ کو پابندیوں کے اٹھائے جانے، غاصبانہ قبضے کے خاتمے، اور اس کے باشندوں کو زندگی کے بنیادی لوازمات کی بحالی اور عاجلانہ بنیادوں پر دوبارہ تعمیر کی صلاحیت دینے کی اشد ضرورت ہے۔