Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

وسطی غزہ میں اسرائیلی حملے، امن کونسل بھی ذمہ داری سے بری نہیں: حماس

غزہ- (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ وسطی غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیل کی جانب سے زمینی فوجی جارحیت کا تسلسل امن کونسل اور اس کے نمائندے نیکولےملادینوف کی مکمل ملی بھگت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظم خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے جو اپنے حالیہ بیان میں بھی قابض اسرائیل کے مؤقف کی ترجمانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حازم قاسم نے ایک اخباری بیان میں اس بات پر زور دیا کہ یہ جارحیت ایک سال سے زائد عرصہ قبل غزہ امن سربراہی اجلاس شرم الشیخ میں شریک ہونے والے تمام ممالک کے ساتھ قابض اسرائیل کا کھلا مذاق اور غزہ کی پٹی میں حالات کو مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ثالث و ضامن ممالک کی کوششوں کو پس پشت ڈالنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی کارروائیوں میں شدت لانے کا اصل مقصد جبری بے دخلی کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے پٹی کے باقی ماندہ حصے کو تباہ کرنا ہے، جس کے لیے اس منصوبے کا مقابلہ کرنے کی غرض سے جاری کردہ عرب سربراہی اجلاسوں کی قراردادوں پر عمل درآمد ضروری ہے۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی افواج نے بدھ کو صلاح الدین شاہراہ کے اطراف میں فوجی جارحیت شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں البریج کیمپ کے شمال مغربی اور النصیرات کیمپ کے شمال مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس میں تین رہائشی بلاکس شامل ہیں، جس سے علاقے اور اس کے گرد و نواح میں قائم پناہ گزین مراکز میں مقیم ہزاروں بے گھر افراد کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

ادھر غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے بدھ کی شام وسطی گورنریٹ میں قابض اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے مضمرات سے خبردار کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کارروائیوں سے چھ پناہ گزین مراکز کے اندر مقیم پانچ ہزار سے زائد بے گھر افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں اور ایسے وقت میں جب انہیں سمونے کے لیے کوئی محفوظ مقام یا متبادل مراکز دستیاب نہیں ہیں، یہ صورتحال جبری نقل مکانی کی نئی لہروں کا پیش خیمہ بن رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan