Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس نے بلیئر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی حقِ خودارادیت کا دفاع کیا

دوحہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اپنی اور صابر و ثابت قدم فلسطینی عوام کی جانب سے سرپرستی کی زبان اور اپنے عوام کے حق خودارادیت نیز بیت المقدس کے دارالحکومت والی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حق کو نظر انداز کرنے کے رویے کو مسترد کرتے ہوئے گمراہ کرنے کی تمام کوششوں اور اپنی سرزمین و مقدسات میں فلسطینی عوام کے تاریخی حقائق و قانونی حقوق سے تجاوز کو یکسر مسترد کرنے پر زور دیا ہے۔

حماس نے منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم نے امن کونسل کے رکن ٹونی بلیئر کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات کو شدید حیرت و ناپسندیدگی سے دیکھا ہے، جن میں انہوں نے جنگ بندی معاہدے کے خلاف قابض حکومت کی مجرمانہ خلاف ورزیوں، مسلسل قتل عام اور غزہ کی پٹی پر مسلط محاصرے کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ۔ ساتھ ہی انہوں نے ر مذاکرات کے عمل سے متعلق حقائق کو بھی مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔

بیان میں نشاندہی کی گئی کہ ٹونی بلیئر غزہ کی پٹی میں ٹرمپ کے منصوبے پر عمل درآمد مکمل کرنے کے لیے امن کونسل کی جانب سے پیش کیے گئے روڈ میپ پر حماس کی رضامندی کو نظر انداز کر رہے ہیں اور مجرم نتن یاہو کی جانب سے اس منصوبے پر عمل درآمد سے انکار، قتل عام میں شدت لانے اور جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزیوں سے چشم پوشی کر رہے ہیں، جو ایک ایسی پالیسی ہے جو ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف ان کے کھلے تعصب کو بے نقاب کرتی ہے۔

حماس نے اس بات پر شدید تعجب کا اظہار کیا کہ بلیئر اس چیز پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جسے وہ قابض اسرائیل کے لیے مزاحمت کا خطرہ قرار دیتے ہیں، جبکہ اسی وقت وہ اس مکمل نسل کشی کے منصوبے سے آنکھیں چرا رہے ہیں جس کا ارتکاب قابض حکومت غزہ کی پٹی میں بیس لاکھ سے زائد انسانوں کے خلاف کر رہی ہے، جو روزانہ قتل عام کا نشانہ بن رہے ہیں اور تین سال سے زائد عرصے سے محاصرے اور بھوک کے عذاب تلے زندگی گزار رہے ہیں۔

حماس نے کہا کہ بلیئر اور امن کونسل کے لیے زیادہ مناسب یہ ہوتا کہ وہ قابض حکومت کو بین الاقوامی ارادے کے سامنے جھکنے اور نسل کشی روکنے پر مجبور کرنے کے لیے کام کرتے، غزہ کی انتظامی کمیٹی کو زمین پر اپنے فرائض انجام دینے کے لیے داخل ہونے کی اجازت دلواتے، اور معاہدے کے تحت مزاحمت کی جانب سے اپنی تمام ذمہ داریوں کی پاسداری کے بدلے غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کراتے۔

واضح رہے کہ غزہ کے لیے امن کونسل کے رکن اور برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے اپنے اس مبینہ منصوبے کے خدوخال ظاہر کیے ہیں جس کا مقصد غزہ کی پٹی میں تحریک حماس کی حکومت کی جگہ بین الاقوامی حمایت یافتہ ایک نئی فلسطینی حکومت لانا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایک شہری پولیس فورس اور ایک بین الاقوامی سکیورٹی فورس قائم کرنا بھی شامل ہے؛ انہوں نے جنگ بندی کے دستخط شدہ معاہدوں اور روڈ میپ کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ تحریک کو تحلیل کرنے اور اسے غیر مسلح کرنے سے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے انخلا کی راہ ہموار ہو گی۔

بلیئر نے اخبار ’’دی ٹائمز‘‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ جو منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے وہ اقوام متحدہ کی ایک قرارداد پر مبنی ہے جسے منظور کرانے میں وہ خود بھی شریک رہے ہیں، اور اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اس منصوبے میں ’’عالمی برادری کی حمایت یافتہ ایک نئی فلسطینی حکومت، اور ایک مختلف سکیورٹی نظام شامل ہے جس میں ایک نئی شہری پولیس فورس اور ایک نئی بین الاقوامی سکیورٹی فورس شامل ہو گی‘‘۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan