Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس وفد کی لبنان میں سیاسی ملاقاتیں، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے لبنان میں تحریک کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ جہاد طہ کی قیادت میں لبنانی سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ان ملاقاتوں میں مسئلہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال، غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی جارحیت کے اثرات اور مقبوضہ مغربی کنارے و مقبوضہ بیت المقدس میں جاری خلاف ورزیوں کے علاوہ لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کے انسانی و معاشی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دورے کے دوران سابق لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی کے مشیر، لبنانی پیپلز کانفرنس کے سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ عبدالناصر المصری اور اسلامی توحید موومنٹ کے سیکرٹری جنرل شیخ بلال شعبان سے الگ الگ ملاقاتیں کی گئیں۔

وفد میں جہاد طہ کے ہمراہ شمالی علاقے کے سیاسی ذمہ دار احمد الاسدی، سیاسی و میڈیا تعلقات کے ذمہ دار عبدالمجید العوض اور اقلیم الخروب کے سیاسی ذمہ دار حسن العریض شامل تھے۔

ملاقاتوں کے دوران حماس کے وفد نے فلسطینی علاقوں کی تازہ ترین زمینی و سیاسی صورتحال، غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت سے پیدا ہونے والے انسانی المیے اور مغربی کنارے و مقبوضہ بیت المقدس میں جاری حملوں، خلاف ورزیوں اور فلسطینیوں سمیت مقدس مقامات کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات پر روشنی ڈالی۔

شرکا نے لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کے معاشی حالات کا بھی جائزہ لیا، جو کیمپوں اور فلسطینی بستیوں میں بڑھتے ہوئے معاشی و سماجی بحرانوں اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں کمی کے باعث شدید انسانی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب نجیب میقاتی کے مشیر اور لبنانی پیپلز کانفرنس و اسلامی توحید موومنٹ کے سیکرٹری جنرل صاحبان نے فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، جن میں حق خودارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام سرفہرست ہیں۔ انہوں نے قابض اسرائیل کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور مستحقین تک انسانی و امدادی سامان کی رسائی یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔

ملاقاتوں میں فلسطینی اور لبنانی قوتوں کے درمیان مسلسل رابطے اور مشاورت کی اہمیت پر زور دیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے تاکہ فلسطینی کیمپوں کے تحفظ اور ان کے گردونواح کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے اور لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کے انسانی و سماجی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan