Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

فلسطین اور ایران میں جنگ کے ماحولیاتی اثرات پر وزیراعلیٰ سندھ کا اظہارِ تشویش

کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جنگی تنازعات کے ماحولیاتی اثرات نہ صرف موجودہ نسل بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی شدید متاثر کرتے ہیں، جبکہ قدرتی وسائل کی تباہی انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دیتی ہے۔جنگی تنازعات میں ماحول کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ نے انسانی زندگیوں کے ساتھ سمندری حیات کو بھی شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے۔
ایران کے ماحولیاتی نظام کی تباہی کے اثرات پورے خطے کو متاثر کرسکتے ہیں۔فلسطین کی صورتِ حال کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مسلسل بمباری کے باعث شہری آبادی، زرعی زمینوں اور پانی کی فراہمی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے ماحولیاتی اثرات کئی نسلوں تک برقرار رہ سکتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ جنگی تنازعات کے دوران ماحول کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی صورتِ حال میں بھی پانی، زمین، جنگلات اور حیاتیاتی تنوع کا تحفظ انتہائی ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ حکومت صوبے میں ماحول کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan